شیموگہ: کوویڈ مریضوں کاداخلہ کرنے سے انکار کرنے ، دوگناہ فیس وصول کرنے والے نجی اسپتالوں کے خلاف عوام کو شکایت دینے کی اپیل ڈپٹی کمشنر نے کی ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ نجی اسپتالوں میں کوویڈ مریضوں کو داخل کرنے سے انکار کرتے ہیں یا علاج کرنے میں تاخیر کرتے ہیں یا سرکاری کوٹہ میں طئے شدہ فیس سے زیادہ پیسے وصول کرتے ہیں تو متعلقہ اسپتالوں کے خلاف عوام کو ٹول فری نمبر:18004258330اور 1912پر شکایت درج کرواسکتے ہیں یا 080-22536200پر فون کے ذریعہ رابطہ کرنے کی ڈپٹی کمشنر نے عوام سے گذارش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوویڈ مریضوں کو آیوشمان بھارت آروگیہ کرناٹکا منصوبے کے تحت سرکاری اسپتالوں اور نجی اسپتالوں کے ذریعہ علاج کروایا جارہا ہے۔ اس منصوبے کے تحت رجسٹرڈکردہ نجی اسپتالوں کو رجسٹرڈ کرنے کی بات کہی۔ منصوبے میں ریفرل کے ذریعہ سرکاری کوٹہ میں نجی اسپتالوں میں داخل کوویڈ مریضوں کا خرچ حکومت ادا کررہی ہے۔ سرکاری کوٹہ میں مریضوں کو ریمڈسیور انجکشن مفت دیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل وارڈ میں 10 ہزار روپئے، ایچ ڈی یو 12 ہزار ، آیسولیشن ، آئی سی یو ، وینٹی لیٹر کے بغیر 15 ہزار روپئے ، ویڈ وینٹی لیٹر کیلئے 25 ہزار روپئے قیمت مقرر کی گئی ہے۔
