ساگر: ہندوستانی آئین کے آرٹیکل 25 میں مذہبی اور تعلیمی حقوق درج ہیں اور مذہبی لوگوں کو مہذب طریقے سے تعلیم حاصل کرنے کا حق دیا گیا ہے۔ان باتوں کا اظہار عالم دین فاروق ثقافی نے کیا ہے۔ انہوں نے تعلقہ کارگل جمعہ مسجد میں جمعہ کو ایس ایس ایف اور مسلم جماعت کمیٹی کے زیر اہتمام آرٹیکل 25 معلوماتی مہم کے پمفلٹ کے اجراء کے موقع پر خطاب کر تے ہوئے کہا کہ آئین نے ہمیں جو حقوق دیے ہیں اسے ہم سےچھیننے کی کچھ فاشسٹ طاقتیں زوردار کوششیں کررہی ہیں اور ہم ایسی قوتوں کو آئین اور قانون کے ذریعے ہی جواب دیںگے۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 25 میں کہا گیا ہے کہ تعلیم حاصل کرنے کے دوران حجاب پہنا جا سکتا ہے۔ لیکن ڈریس کوڈ کے نظام کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کرنا افسوس کن ہے۔حجاب پر ریاستی ہائی کورٹ کا دیا گیا فیصلہ واقعی افسوس کن ہے۔ طالبہ انصاف کیلئے سپریم کورٹ گئے ہیں۔ ہمیں آئین اور عدالت پر یقین ہے اور ہمیں انصاف ضرور ملےگا۔ آئین کے آرٹیکل 25 سے متعلق عوام کو بتانے کیلئے آگاہی مہم چلائی جا رہی ہے۔ ایس ایس ایف کی مدد سے ریاست کے ہزاروں مراکز میںاس بیداری مہم کو چلائے جانے کی بات کہی ہے۔اس موقع پر مسلم جماعت کمیٹی کے شاکر، سلیمان، عبدالملک ، ایس ایس ایف تنظیم کے شاکر ثقافی، وی کے ناصر، محمد علی، شیراز اور باشا نے شرکت کی۔
