چکمگلورو:۔امسال قرآن مجید ختم کرنے والے ضلعی چکمگلورو کے طلباء وطالبات میں وفاق المکاتب چکمگلورو کی جانب سے انعامات کی تقسیم کی گئی۔ ضلع چکمگلوروکے اس سال قرآن مجید ختم کرنے والے طلباء وطالبات کو وفاق المکاتب چکمگلورو کی جانب سے بورڈ امتحان مسجد اعظم میں رکھا گیاتھا۔ جس میں پورے ضلع سے 100 بچے حصہ لئےجس میں کڈور تریکرہ اورشہر چکمگلور کے طلباء شامل تھے۔ بچوں نے بہت ہی اچھا امتحان دیتے ہوئے کامیاب ہوئے ہیں۔ کامیاب ہونے والے طلباء وطالبات کو انعامات سے نوازگیا۔مفتی توقیر مفتی اصغر، مولانا خواجہ محی الدین حافظ، مختار مولانا شعیب ودیگر علماء وحفاظ اورذمہ داران موجودتھے۔
