مسلمانوں کو ٹارگیٹ کرنے وا لے پبلک ٹی وی پر مقدمہ درج

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔پبلک ٹی وی کے سربراہ ایچ ایس رنگناتھ اور اینکر ارون بڑیگر کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کرتے ہوئے ان پر مقدمہ چلانے کیلئے عدالت نے پولیس کو احکامات جاری کئے ہیں۔3/فروری کو پبلک ٹی وی میں پیش کردہ خصوصی رپورٹ میں بھارت کو ہندوراشٹر میں تبدیل کر نے کیلئے للکاراگیاتھا،اس کے علاوہ مسلمانوں کے خلاف نفر ت آمیز جملے استعمال کئے گئے تھے،اس پر بندے نوازنامی شخص نے پبلک ٹی وی کے خلاف شاہ پور اڈیشنل کورٹ میں معاملہ درج کروایاتھا۔اس معاملے کی شنوائی کرنے کے بعد شاہ پور اڈیشنل کورٹ نے پبلک ٹی وی کے سربراہ رنگناتھ اور اینکر ارون بڑیگراپر دفع153B،505(1),(BO)(C)اور آئی پی سی 505(2)کے تحت ایف آئی آر درج کرنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے۔اس معاملے کی وکالت کرتے ہوئے وکیل محمدغوث نے بتایاکہ بھارت کی سالمیت کو ٹھیس پہنچانے کیلئےپبلک ٹی وی نے یہ رپورٹ کی ہے،اس سے بھارت کے سیکولر اور جمہوری نظام کو نقصان پہنچے گا،قصورواروں کو سزادلانے کے مقصدسے ہم نے یہ معاملہ درج کروایاتھا۔