نومولود بچہ چوری کی جانکاری دینے والوں کو 25 ہزار روپئے انعام

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
داونگیرے:۔ شہر کے چامراج پیٹ میں واقع سرکاری اہسپتال میں پچھلے دنوں 16مارچ کو ہرپنہلی کے اسمعیل ذبیع اُللہ ،اُمہ سلمہء جوڑے کو شام چھ بجے ایک لڑکا پیدا ہوا سانس کی تکلیف پر آئی سی یو میں رکھنے پر دو گھنٹے بعد لڑکے کو دینے تائی کارڈ اور کپڑے لانے کیلئےکہاگیا اور لانے تک بچہ کسی نا معلوم عورت کے حوالے کردیا گیا ۔اطلاع پاتے ہی اطراف اکناف بچے کی تلاش کی گئی مگر بچہ لے جانے والی عورت کا پتہ نہ چلاسکا،پولیس میں شکایت کے بعدبھی پولیس حرکت میں نہیں آئی جس کی وجہ سے19  بچوں کا پتہ نہ چل سکا،جس کے تحت شہر کی مختلف ترقی پسند تنظیموں نے رات و دن کا احتجاج کیا جس پر یکم اپریل کو پولیس اہلکار بسوراج نائیک نے احتجاج کی جگہ پر آکر احتجاجیوں سے احتجاج کو ختم کرنے کی گذارش کی اور جلد از جلد بچہ کو ماں تک پہنچایاجائیگااورچوری میں شامل افرادکے خلاف سخت قانونی کارروائی کی یقین دہانی کرائی جس پر احتجاجیوں نے دس دن کی مہلت پر احتجاج ختم کیا تھا۔اس سلسلے میں ترقی پسند تنظیموں کے اتحاد کے کنوینر ٹی اضغرنے اخباری کانفرنس کے ذریعے تفصیلا دیتے ہوئے کہاکہ اسپتال سے لاپتہ ہوئے بچے کی تلاش میں پولیس حرکت میں آئی ہوئی ہے  اور تلاش میں تعاؤن اور اطلاع دینے والوں کو25ہزار روپئے کاانعام کا اعلان کیاہے،اگر،دس دن کے اندر بچہ کوتلاش کر ماں تک نہیں پہنچایاجاتاہےاور اس میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی میں اگر محکمہ پولیس ناکام ہوئی تو پھر سے مختلف طریقوں سے احتجاج کیا جائیگا ۔مزید انہوں نے بچے کی تلاش میں تعاون کرنے اور اطلاع دینے والے کو جنتا دل سکیولر کی جانب سے بھی مزید دس ہزار روپئے انعام دیاجائیگا۔پریس کانفرنس میںیو یم منصور علی ، سماجی کارکن جبینہ خانم ،شیرین ،عمران ، عادل خان ، سیف علی ،طاہر وغیرہ شریک رہے۔