شیموگہ :شیموگہ میںدن بہ دن کوویڈ 19 متاثرین اوراس سے ہونے والی اموات میںاضافہ ہونے کے پیش نظر کافی دیر بعد بلآخر شیموگہ انتظامیہ کے عہدیداروں کی ایک ٹیم فیلڈ میں اُتر کر بیداری اقدامات اٹھاتے ہوئے احتیاط کے طور پر متاثرہ افراد کے گھروں کوسیل ڈائون کررہی ہے۔سیل ڈائون کئے گئے گھروں پر اسٹیکرچسپاں کیا جارہا ہے۔اس وقت ہوم آئیسولیشن میں رہنے والےمتاثرہ افرادکوکوویڈکے ہدایتی اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئےبے خوف باہر گھوم کر انفیکشن پھیلارہے ہیں جس کی شکایت عوام کی جانب سے بلدیہ انتظامیہ کو ملنےکے پیش نظر متاثرین کو روک لگانے کیلئے آج شہر کے گوپال بڑاونے میں کوویڈ متاثرین کے گھروں کی نشاندہی کرتے ہوئے ، انہیں باہر نہ آنے کی تاکید دی گئی ہے اور کسی طرح کی مدد کی ضرورت ہوتو کارپوریشن افسران سے رابطہ کرنے کیلئےمتاثرین کوموبائل نمبر بھی دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پڑوسیوں سے بھی ملاقات کرتے ہوئے کورونا کے تعلق سے بیداری پیدا کرنے کا کام کیا ہے۔ بلدیہ افسران دیر سے ہی سہی آخر کار جاگ تو گئے ہیں، انہیں آخر کار سجھ آگیا ہے کہ کورونا کو کنٹرول کرنے کیلئے میدان میں اتر کر کام کرنا پڑتا ہے نہ کہ دفتروں میں بیٹھ کر،اس دوران مقامیوں نے حکام سے اصرار کیا کہ وہ متاثرین کے گھروں اور سڑکوں کو سینٹائز کیا جائے۔
