ہبلی؛ہبلی فسادات کے تعلق سے میڈیامیں باربار جس مولوی کا تذکرہ کیاجارہاہے وہ دراصل مولوی نہیں بلکہ ایک مبلغ ہیں،انہوں نے آج اس سلسلے میں ایک وضاحتی بیان بذریعہ ویڈیو جاری کیاہے،جس میںانہوں نے کہاکہ جس وقت ہبلی میں شورشراباہورہاتھا،اُس وقت میں نےحالات کو قابومیں لانے کیلئے نوجوانوں سے اپیل کررہاتھا،گنبدِ خضریٰ کی توہین کرنےکے معاملے کو لیکر نوجوان بہت زیادہ برہم ہوگئے تھے،اس موقع پر جب میں بھی وہاں پہنچاتو پولیس نے مجھے ہدایت دی تھی کہ میں لوگوں کو سمجھائوں،کیونکہ اُس موقع پر مائک نہیں تھا،اس بنیاد پر میں پولیس جیب پر کھڑے ہوکر لوگوں کو سمجھا رہاتھا،حالات اُس وقت بگڑے جب موقع پرکچھ نقاب پوش افراد آکر پتھرائو کررہے تھے،میرا مقصد بدامنی پھیلانانہیں تھابلکہ ہبلی میں امن برقرار رکھنا تھا،مجھے میڈیا میں خواہ مخواہ بدنام کیاجارہاہے کہ میں ہی اس معاملے کاماسٹر مائنڈ ہوں،لیکن ایسی کوئی بات نہیں تھی۔
