شیموگہ :رقم منتقل کرنے کے معاملے میں ایک نوجوان کے لاکھوں روپیوں کے دھوکا دہی کا شکار ہونے کامعاملہ یہاں کے سی ای این پولیس تھانے میں درج ہوا ہے۔ نوجوان کے مطابق یہ شخص متھوٹ فائنانس میں رہن رکھے ہوئے سونے کے زیور کو ریلیز کروانے کی خاطراپنے کینرا بینک کے اکائونٹ میں براہ راست 90.1لاکھ روپئے نقد رقم کو ڈیپازٹ مشن میں ڈال کر ڈیپازٹ کرلیا تھااوراسکی رسید بھی حاصل کرلی تھی۔ زیورات کو چھڑوانے کیلئے یہ رقم ناکافی ہوگی اس کیلئے اپنے کسی قریبی کو اس نے فون کرکے مزید80.1لاکھ روپئے ڈیپازٹ کرنے کو کہا۔ اسکے قریبی نے بھی نیفٹ بینکنگ کے ذریعہ رقم ڈیپازٹ کرنے کی اطلاع دی تھی۔ لیکن اس رقم کے جمع ہونے کا کوئی پیغام نہیں ملا تھا، بلاآخر اس نوجوان نے اپنی ضرورت کیلئے جب رقم ڈرا کرنے گیا تو بینک کھاتے میںرقم نہ ہونے کا پیغام موصول ہوا جسے دیکھ کر یہ نوجوان حیران اورپریشان رہ گیا۔ اس کے بعد بینک کیانڈی ایپ کے ذریعہ جب نوجوان نے بیلنس چک کیا تو اس کے کھاتے سے کسی نے ایک دفعہ 1لاکھ روپئے، دوسری مرتبہ 90 ہزار، تیسری دفعہ80 ہزا اور آخر میں 1 لاکھ روپئے آئی ایم پی ایس کے ذریعہ نکالے جانے کی بات سامنے آئی ہے۔ اسطرح مجموعی طور پر 70.3لاکھ روپئے کھاتے سے نکالے جانے کاا نکشاف ہوا ہے۔ اس رقم کو کسی انجام شخص کے کھاتے میں منتقل کئے جانے کی بات سامنے آئی ہے۔ بعدازاں سنجئے نے سی ای این تھانے میں شکایت درج کروائی ہے۔
