کورونا ویکسین کی نامناسب فراہمی کے خلاف کانگریس کا احتجاج

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ :۔پچھلے ایک ہفتےسےشہر کے ویکسین سنٹرس میں "نو ویکسین” کابورڈ لگا ہوا ہے۔ روزانہ صبح سویرے لوگ ویکسین کیلئے ان مراکز کا چکر کاٹ رہے ہیں لیکن افسران لوگوں سے کہہ رہے ہیں کہ فی الحال ویکسین نہیںہیں کل آئیں اوراسی طرح روزانہ لوگوں کو مایوس ہوکر لوٹنا پڑ رہا ہے۔حیرت کی بات ہے کہ اچانک پورے شہر میں ویکسین مہم کوبند کردیا گیا ہے اور ضرورتمندوں کو ویکسین نجی اسپتالوں سے دُگنے قیمتوں میں خریدنا پڑرہا ہے۔حکومت کے اس عمل کے خلاف شدید مذمت کرتے ہوئے آج شیموگہ ڈسٹرکٹ کانگریس شعبہ اقلیتی کے صدر محمد عارف اللہ کی صدرارت شہر کے کوٹے روڈ میں واقع پرائمری ہیلتھ سنٹر کےویکسینشن سنٹر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی بی جے پی حکومت ملک بھر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر سے مناسب طریقے سے نمٹنےمیں پوری طرح سے ناکام ثابت ہوئی ہے۔ ویکسین کے معاملے میں امتیازی سلوک کیا جارہا ہےاور شیموگہ میں اچانک ویکسین مہم کو بندکرکے عوام کو بھٹکنے پر مجبور کردیا جارہا ہے۔اس موقع پرڈسٹرکٹ کانگریس نائب صدر حسین علی آفریدی، ضلع کانگریس اقلیتی شعبہ کے صدر محمد عارف اللہ، شیموگہ سٹی صدر محمد نیہال،سابق کارپوریٹرسید واحید اڈو،محمد حسین، عرفان خان، اسٹیلا، ارشاد قریشی، خواجہ ، عرفان، انو، ظفراللہ وغیرہ موجودتھے۔