ریلوے کی اسامیوں میں کمی کے فیصلے کے خلاف احتجاج

ڈ سٹرکٹ نیوز
شیموگہ :ریلوے محکمہ کی اسامیوں میںکمی لانے کے ، مرکزی حکومت کے ایکطرفہ فیصلے کے خلاف ریلوے ملازمین نے مرکزی حکومت کے خلاف ساؤتھ ویسٹرن ریلوے مزدور یونین نے علامتی احتجاج کے اعلان پر شیموگہ ریلوے اسٹیشن میں ریلوے ملازمین نے ہڑتال کرتے ہوئے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔علامتی احتجاج کررہے ملازمین نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت نے ایکطرفہ فیصلہ کرتے ہوئے ریلوے محکمہ کی اسامیوں میں کمی لائی ہے۔ لیکن مرکزی حکومت کو اپنا فیصلہ واپس لینا ہوگا۔ ورنہ مزدور اسوسیشن اسکے خلاف شدید جدوجہد کریگا۔ مزید کہا کہ پہلے ہی محکمہ نے سی اورڈی آئی او ڈبلیو ایچ شعبے کو بند کرنے کے اقدام پر یونین احتجاج کررہی ہے۔ اس کے نتیجے میں ملک میں تقریباً 72000 ملازمین اپنی ملازمتوں سے محروم ہونے کے خوف میں مبتلا ہیں۔ مظاہرین نےالزام لگایا کہ محکمہ ریلوے میں پوسٹیں کاٹ کر نجکاری کرنے کی سازش جاری ہے۔احتجاج میں یونین کے شیموگہ یونٹ کے سکریٹری چنناکیشوا، نائب صدر پربھاکر راؤ، خزانچی یاسین، سکریٹری راگھویندر اوردیگر موجودتھے۔