کورونا سے یتیم ہونے والے بچوں کی تعلیم اور حفاظت کی ذمہ داری حکومت اٹھائیگی: راگھویندرا

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر

شیموگہ:پوری دنیا میں تباہی مچادینے والی مہلک وباءکورونا 19 کی وجہ سے اپنے والدین کو کھو چکے یتیم اوربے سہارا بچوں کی تعلیم اور حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے مرکزی اورریاستی حکومت نے ضروری اقدامات کیے ہیں ۔ان باتوں کا اظہار رکن پارلیمان بی وائی راگھویندرا نے کیا ہے ۔ انہوں نےپی ایم کیئرس فار چلڈرنس منصوبے کے نفاذ کے متعلق وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ملک کے تمام اضلاع میں متاثرہ خاندانوں کے بچوں کیلئےتسلی بھری تقریری پروگرام میں حصہ لینے کے بعد متاثرین کیلئے سہولیات کی کٹ فراہم کی۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک افسوسناک حقیقت ہے کہ ریاست میں تقریباً 216 بچے کورونا کی وجہ سے اپنے والدین کو کھو چکے ہیں اور اپنے والدین کی شفقت سے محروم ہوچکےہیں۔ یہ بات اطمینان بخش ہے کہ حکومت نے ایسے بچوں کی تعلیمی ترقی کو یقینی بنانے کیلئےتمام ضروری اقدامات کیے ہیں۔ڈپٹی کمشنراور ہرایک متاثرہ بچے کے نام پر مشترکہ رقم جمع کرائی گئی ہے ۔یہ رقم مجموعی طور پر 10 لاکھ روپے بچے کے مستقبل کیلئے ادا کیے جائیں گے۔ضلع میں ایسے پانچ بچوں کی شناخت کی گئی ہے اورپہلے ہی متاثرین کے نام 5.00 لاکھ روپےکا ڈیپازٹ پوسٹ آفیس میں جمع کئے گیے ہیں۔ چیف منسٹر بالاسیوا اسکیم کے تحت یہ سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ۔بچوں کی تعلیمی ترقی میں مدد کیلئے ضلع کے نامور اسکولوں میں داخلہ دلانے کے اقدام اٹھائے جائینگے۔ اس کے علاوہ 5.00 لاکھ روپے تک کا مفت ہیلتھ انشورنس بھی فراہم کیا گیا ہے۔سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق، پردھان منتری سورکشا اسکیم کے تحت تمام منظور شدہ بچوں کیلئے کو 5000 روپے کا معاوضہ ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ فنڈ کے تحت دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ماہانہ تعلیمی سرگرمیوں کیلئے 2000 روپے کی مالی امداد دی جارہی ہے۔اس موقع پررودرے گوڑا، ایم ایل اے کے بی اشوک نائک، میئر سنیتا انپا، ڈپٹی کمشنرڈاکٹر || آر سیلوامنی، اڈیشنل ڈپٹی کمشنرناگیندرا ایف ہوناہلی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر آفیسرڈاکٹرراجیش سرگی ہلی || مختلف محکموں کے ضلعی سطح کے افسران موجود تھے۔