4/دسمبر کو ڈاکٹر ڈھننجئے سرجی بی جے پی میں ہونگے شامل

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔ضلع کے معروف ڈاکٹروں میں شمار ہونے والے ڈاکٹر دھننجئے سرجی بی جے پی میں شامل ہونے جارہے ہیں،ان کی شمولیت کے تعلق سے تصدیق ہوچکی ہےاو راب تک ان کےسیاسی مستقبل کے تعلق سے جو قیاس آرائیاں ہورہی تھیں اُس پر فُل اسٹاپ لگ چکا ہے ۔پچھلے کچھ مہینوں سے دھننجئے سرجی شیموگہ کے سیاسی حلقے میں بہت زیادہ زیر بحث تھے،انہوں نے اپنی طبی ذمہ داریوں سے ہٹ کر سیاست میں شامل ہونے کافیصلہ لیا تھا۔شروعات میں وہ بی جے پی میں شامل ہونے کے خواہشمند تھے،پھر اچانک انہوں نے اپنا ارادہ بدلتے ہوئے کانگریس میں شامل ہونےکافیصلہ لیا تھا جس کیلئے انہوں نے بڑے پیمانے پر تیاریاں بھی کی تھیں اور سدرامیا اور ڈی کے شیوکمارسمیت کئی اعلیٰ لیڈروں سے تبادلہ خیال بھی کیاتھا،لیکن کانگریس میں شامل نہ ہونے کیلئے ان پر دبائو بنایاگیا،جس کے تحت اب ان کا بی جے پی میں جاناطئے ہوچکاہے۔حالانکہ ایشورپاکی شدید مخالفت تھی،لیکن یڈی یورپا ،بی وائی راگھویندرا،وجیندرا سمیت لیڈروں نے ڈاکٹر دھننجئے سرجی کو بی جے پی میں شامل ہونے کیلئےراہیں ہموار کیں ۔ بی جے پی کی طرف سے ممکنہ طورپر ڈاکٹر سرجی کو ٹکٹ مل سکتی ہے اور بی جے پی کا یہ منصوبہ ہے کہ دھننجئے سرجی شیموگہ شہرمیں لنگایت سماج سے تعلق رکھنے کی وجہ سے آسانی کے ساتھ الیکشن میں اپنا رول مثبت طریقے سے اداکرسکتےہیں،جبکہ ان کی مخالفت میں ایشورپااینڈ ٹیم ہے،اگر کسی وجہ سے دھننجئے سرجی کو ایم ایل اے کی ٹکٹ نہیں ملتی ہے تو کم ازکم ایم ایل سی ہونا طئے ہے۔