شیموگہ :۔ملک میں ذات پات کی سیاست کرتے آرہی کانگریس حکومت کو الٹ دیا گیا ہے لیکن ریاست اور مرکز میں برسراقتدار آئی بی جے پی حکومت نے ہر ذات کی شناخت اور ترقی کی ہے۔اس بات کا اظہار وزیر برائے داخلہ ارگاگیانیندر نے کیا ہے۔ انہوں نے تیرتھ ہلی میں او بی سی مورچہ میں حصہ لیتے ہوئے اپنے خطاب میں بتایا کہ عام لوگوں تک بی جے پی حکومت کے منصوبوں کا فائدہ پہنچانے کا کام ہر ایک کارکن کو کرنا چاہئے۔آج اس بات کا ثبوت مل رہا ہے کہ عوام جاگ جائے تو کیا تباہی ہو سکتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سن1975 میں اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی نے ایمرجنسی نافذ کر دی تھی۔اس طرح کی صورتحال دوبارہ رونما نہ ہونے پائے اس سے آگاہی ضروری ہے۔ نصاب کے نام پر جھوٹ بول کر ذاتوں کے درمیان دراڑیں ڈالنے کا کام کانگریس بخوبی کررہی ہے۔ کوئمپو کی توہین ہو یہ بی جے پی کبھی ہونے نہیں دیگی۔ کانگریس میں اپنے 5 سالہ دور میں کوئمپو کی توہین ہوچکی ہے لیکن اسکے باوجود انہوں نے کبھی ایف آئی آر درج نہیں کروائی۔ لیکن کوئمپو کی توہین کرنے کے معاملے میں بی جے پی حکومت نے ایف آئی آر درج کی ہےلیکن یہ ایمانداری کانگریس نےاس وقت کیوں نہیں دکھائی تھی؟۔
