بین الاقوامی یومِ مخالف نشیلی اشیاء کے موقع پر 6لاکھ25ہزار مالیت کا گانجہ کیاگیاتباہ 

اسٹیٹ نیوز
داونگیرے :۔بین الاقوامی یومِ مخالف نشیلی اشیاء کے موقع پر ضلع ایس پی سی بی رشیانت آئی پی یس کی نگرانی میں ’25’کلو  ‘800’ گرام کا گانجہ جس کی مالیت6لاکھ25 ہزار ہے اور اسےپولیس کی جانب سے ایک سال سے مختلف جگہوں پر ’11’ معاملات میں گرفتار کئے گئے ملزموں سے حاصل کیا گیا گانجہ ضلع ایس پی کی نگرانی میں شہر کے مضافات میں جلا کر تباہ کیا گیا ۔اس موقع پر ایس پی سی بی رشیانت نےبات کرتے ہوئے نشے سے پاک سماج کی تعمیر مہم کیلئے عوام کے تعاؤن کی ضرورت ہے،آنے والے دنوں میں نشیلی اشیاء ڈرگس وغیرہ کے استعمال اور فروخت میں پایا گیا تو سخت قانونی کارروائی کی جائیگی،بالخصوص کالج کے طلباء کو چاہیئے کہ ان چیزوں سے دور رہیں اور تعلیم کی طرف توجہ دے کر معاشرے میں بہتر انسان کے طور پر اپنی پہچان بنائیں ۔اس موقع پراڈیشنل ایس پی آر بی بسرگی ،ڈی سی آر بی ،ڈی وائی یس پی ،بی یس بسوارج ، چنگیری ڈپٹی سپرڈینت آف پولس کے یم سنتوش وغیرہ شریک رہے۔