لاک ڈائون کے دوران پولیس کی زیادتی ، جانچ کیلئے ہیومن رائٹس نے دئیے احکامات

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر

 

بنگلورو:۔لاک ڈائون کے دوران کوویڈ کے ضوابط پر عمل نہ کرنے والےایک نوجوان کو پولیس نے جان لیواحملہ کیاتھا،اس کے خلاف نوجوان نے کرناٹکاپولیس پر ہیومن رائٹس کمیشن میں شکایت درج کروائی تھی،اس سلسلے میں تحقیقات کرنے کے بعد ہیومن رائٹس کمیشن نے اس معاملے کی جانچ کرنے کیلئے احکامات جاری کئے ہیں ۔ سال 2020 میں کوویڈکے مدِ نظر لاک ڈائون نافذکیا گیاتھا ، اس دوران بھٹکل میں اپنے رشتہ دارکے یہاں قیام کرنے والے محمد حسن ارشاد داوئی لینے کیلئے میڈیکل شاپ کا رُخ  کیا تھا ، واپسی پرپولیس نے اس نوجوان پر حملہ کیاتھا،جس کی وجہ سے نوجوان کو شدید چوٹیں آئی تھیں ۔نوجوان نے اس سلسلے میں بھٹکل پولیس تھانے کے انسپکٹر دیواکر کے پاس شکایت درج کروانے پہنچے ،لیکن پولیس نے معاملے کو سلجھانے کیلئے کہا۔اس تعلق سے ارشادنے ہیومن رائٹس کمیشن کا رخ کیا،وہاں پر بھٹکل پولیس تھانے کے بھرت کمار،انسپکٹر دیواکر سمیت دیگر پولیس اہلکاروں کے تعلق سے تحقیقات کرنے کیلئے محکمہ پولیس کو احکامات دئیے ہیں،ساتھ ہی ارشاد کو پچاس ہزار روپئے کا معاوضہ دینے کی ہدایت دی ہے۔