جی ایس ٹی میں راحت کیلئےمزید پانچ سال تک جاری رکھیں:یوتھ کانگریس کا احتجاج

ڈ سٹرکٹ نیوز
شیموگہ: جولائی 2017 سے نافذ جی ایس ٹی کاراحتی نظام (30 جون) کو ختم ہوچکا ہے۔ چندی گڑھ میں تین دن پہلے منعقدہ 47ویں جی ایس ٹی کونسل کی میٹنگ میں اس مطالبے کو رکھا گیا تھالیکن ابھی تک بی جے پی حکمران ریاستی حکومتوں کے نمائندے جس میں ریاستی وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی بھی شامل ہیں اس مطالبے کے بارے میںابھی تک منہ نہیں کھولاہے۔ان باتوں کا اظہار ضلعی یوتھ کانگریس کی جانب سے کیا گیا ہے۔ یوتھ کانگریس کے ضلعی صدر ایچ پی گریش کی قیادت میں آج ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سی ایم بومئی جی ایس ٹی میٹنگ میں باقاعدہ شریک ہوئےہیں ، لیکن انہوں نے ریاست کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کے بارے میں کوئی بات نہیں کی۔مرکزی حکومت، جو ریاستوں سے جی ایس ٹی ٹیکس کی رقم وصول کر رہی ہے، ریاست کے حصے میں آنے والے ٹیکس کے معاوضے کی رقم مانگی جاتی ہے، تو ریاستی حکومتوں کوجی ایس ٹی کے معاوضے پر انحصار کیے بغیر آمدنی کے متبادل ذرائع پیدا کرنے کا پیغام وزیر خزانہ نرملا سیتارام کے ذریعہ ریاستی حکومتوں کو بھیجا جارہا ہے۔اس پیغام سے واضح ہوجاتا ہے کہ مرکزی حکومت دیوالیہ ہوچکی ہے۔ مزید انہوں نے کہا کہ اسی اجلاس میں بعض اشیاء پر ٹیکس کی شرح 12 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کر دی گئی۔ کسان جو کھیتوں میں استعمال کرتے ہیں سب میرین پمپ پر ٹیکس 12 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد اور دودھ دینے والی مشینوں پر ٹیکس 12 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کر دیا ہے۔ پھل، سبزی اور انڈوں کو الگ کرتے ہوئےگریڈنگ میں اضافہ کیا گیا ہے۔ اس سے کسانوں اور عام لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔ اس وقت جب پیٹرول، ڈیزل، گیس، سیمنٹ، لوہا اور کوکنگ آئل مہنگا ہے، ایسی صورت میں ٹیکس بڑھانا درست نہیںہے۔ تحریری اور پرنٹنگ سیاہی پر ٹیکس بڑھا کر 18 فیصد کر دیا گیا ہے جس سے اخبارات اور طلباء پر بوجھ پڑ رہا ہے۔ بینک کی چیک بک پر 18 فیصد کا نیا ٹیکس ڈالنادرست نہیںہے۔ جی ایس ٹی کونسل میں فیصلے اکثریت کی بنیاد پر ہوں گے، چونکہ بیشتر ریاستوں میں بی جے پی کی حکومتیں ہیں۔اسی لئے مرکزی وزیر خزانہ نے جیسا چاہا فیصلہ سنا دیا ہے۔ یوتھ کانگریس نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ضروری اشیاء پر بڑھائے گئے ٹیکس کو کم کریں اور ریاستوں کو دی جانے والی جی ایس ٹی راحت کو مزید پانچ سال تک جاری رکھنے پردبائو ڈالاگیا ہے۔ درخواست کے دوران، یوتھ کانگریس کے ضلع صدر ایچ پی گریش، ضلع کانگریس کے جنرل سکریٹری کے رنگناتھ، ساؤتھ بلاک کانگریس ایس کماریش، دیہی بلاک صدر ای ٹی نتن، ضلع یوتھ کانگریس کی نائب صدر شلپا ایشور،سمیت دیگر موجودتھے۔