بنگلورو:۔کرناٹک میں گائے ذبیحہ پر پابندی کے قانون کے نافذ ہونے کے بعد سے اب تک 20,000 سے زیادہ مویشیوں کو بچایا جا چکا ہے۔ ریاستی برائے افزائش مویشیان وزیر پربھو چوہان نے یہ جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ قانون کے نافذ ہونے کے بعد ریاست میں گائے اور ممنوعہ جانوروں کی غیر قانونی نقل و حمل اورذبیحہکے سلسلے میں 900 سے زیادہ ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔چوہان نے بتایا کہ یہ پہلی ریاست ہے جس نے گائے کے ذبیحہ پر پابندی کا قانون نافذ کیا ہے، جانوروں کی فلاح و بہبود کے بورڈ کا قیام، اینیمل ہیلپ لائن سنٹر کا قیام، 400 ویٹرنریرین کی بھرتی، 250 اینیمل انسپکٹرز کی بھرتی، گاؤ ماتا سہکاری سمیتی اور پنیاکوٹی ایڈاپشن پروجیکٹ کو لاگو کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بقرعید کے دوران بڑی تعداد میں گائے، بیل اور بھینسوں کو ذبح خانے جانے سے روک دیا۔ بہت سے جانوروں سے محبت کرنے والے اس بات پر خوش ہیں کہ پچھلے سالوں کے مقابلے ریاست میں 50-60 فیصد گائیں بقرعید کے دوران بچائی گئیں۔پربھو چوہان نے کہا کہ بیلگاوی ضلع میں جانوروں کی حفاظت کے لیے 19 جولائی کو 82 ‘پشو سنجیوانی’ ایمبولینسیں چلائی جائیں گی۔ یہ قدم ریاست میں شروع کی گئی 15 پشو سنجیوانی ایمبولینس کی کامیابی کے بعد اٹھایا گیا ہے۔ بی ایس یدی یورپا جب وزیر اعلیٰ تھے تو محکمہ حیوانات نے ریاستی حکومت کے فنڈز سے 15 پشو سنجیوانی ایمبولینسیں شروع کیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم گائے، بیل، بھینس سمیت دیگر جانوروں کو صحت کی خدمات فراہم کرنے کے لیے یہ اقدام کرنے کے خواہاں ہیں۔275 پشو سنجیوانی ایمبولینسوں میں سے کئی ایمبولینسیں پہلے ہی شروع کی گئی ہیں اور کسانوں اور مویشیوں کے فائدے کے لیے بنگلورو ڈویژن میں دستیاب ہیں۔ وزیر نے کہا کہ 19 جولائی کو بیلگاوی ضلع میں 82 پشو سنجیوانی ایمبولینس کا افتتاح ضلع انچارج وزیر گووندا کرجولا، سینئر وزراء، ارکان پارلیمنٹ اور مقامی ایم ایل ایز کی موجودگی میں کیا جائے گا۔ پشو سنجیوانی یوجنا کو کسانوں اور مویشیوں کے مالکان کی سہولت کے لیے جانوروں کے تحفظ، دیکھ بھال اور صحت کی دیکھ بھال کے لیے لاگو کیا گیا ہے۔
