بنگلورو:۔سائوتھ کینراکے تلپاڑی گرام پنچایت میں ایس ڈی پی آئی کے تائید شدہ ٹی اسماعیل صدر کے طورپر منتخب ہوئے ہیں،ان کی صدارت کیلئے بی جے پی نے تائیدکی ہے،جبکہ نائب صدرکے عہدے کیلئےایس ڈی پی آئی نے بی جے پی امیدوارکو تائیدکرتے ہوئے نائب صدر کا عہدہ دلایاہے،اس پر کانگریس پارٹی نے ٹوئٹر ایکس پر تنقیدکی ہے ۔ کانگریس نے اپنے تنقیدی بیان میں کہاہے کہ بی جے پی اور ایس ڈی پی آئی میں باہر سے لڑائی ہے ،اندر سے یہ بھائی بھائی ہیں ۔ ایس ڈی پی آئی کے تائید شدہ امیدوار ٹی اسماعیل کوبی جے پی نے تائیدکی ہے،اس سے واضح ہوتا ہے کہ ایس ڈی پی آئی اور بی جے پی بھائی بھائی ہیں۔
