سدارامیا کی 75ویں جنم دن کے پیش نظر طلباء میں تعلیمی اشیاء تقسیم

Uncategorized
چنگیری:۔سابق وزیر اعلیٰ و اپوزیشن لیڈرسدارامیا کی75ویں جنم دن تقریب کا اہتمام داونگیرے شہر کی مضافات میں کیا گیا جس کیلئے ریاست بھر میں پارٹی لیڈران لوگوں کو اس اجلاس میں شرکت کیلئےدعوت دی جارہی ہے۔سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا کے حامیوں اور پارٹی لیڈران و کارکنوں کی کثیر تعدا میں شرکت کے امکانات ہیں جس سےضلع انتظامیہ و مختلف محکموں کی جانب سے سخت چوکسی برتی جارہی ہے۔محکمہ پولس کے افسران بھی وقتا فوقتا جگہ کا معائنہ کررہے ہیں اور ضلع پولس اجلاس ہال میں ضلع ڈپٹی کمشنر شیوا نند کپاشی کی صدارت میں منعقد اجلاس میں اسی مناسبت سے حالات کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں ضلع پولیس کے سربراہ ایس پی سی بی رشیانت آئی پی یس وغیرہ شریک رہے ۔چنگیری شہر میں کانگریس پارٹی لیڈر وڈنا ل اشوک ،ضلع یوتھ کانگریس صدر نکھل کونڈجی ،چنگیری تعلق یوتھ کانگریس صدر محمد فہیم الدین ، چیتن گوڈا ، سید تنویر،سید جیلانی کے علاوہ ا ین ایس یو آئی کے اڈوکیٹ مبشر اور راجو وغیرہ نے سدارامیا کے جنم دن کے پیش نظر اسکولی طلباء میں نوٹ بک پین پینسل و دیگر تعلیمی اشیاء کی تقسیم کرتے ہوئے سدارامیا کے جنم دن سے متعلق لوگوں میں بیداری اور شرکت کی جانب مائل کرنے کی کوشش کی۔