شیموگہ:۔سیوا بھارتی ، چیمبر آف کامرس ، گاندھی بازارتاجران اسوسیشن اور ٹیکسٹائل مرچنٹس اسوسیشن کے ذریعہ شہر کے وینوبا نگر میں واقع شوبھا منگلا کلیان منٹپ کو کوروناکیلئے کئیر سنٹرکی شروعات کی جارہی ہےجس کا افتتاح 20مئی کوبروز جمعرات کو کیا جارہا ہے ۔ اس بات کا اظہار وزیر برائے ضلعی نگران کار کے ایش ایشورپا نے کیا ہے۔ انہوں نےبتایا کہ شوبھامنگلا کوویڈکئیر سنٹر میں 100 افراد کیلئے بیڈ کا انتظام کیا گیا ہے۔یہاں ڈاکٹرس، نرس سمیت 52 اہلکاروں کا تقرر کیا گیا ہے۔ آیورویدک کالج ٹریاز سنٹرمیں رکھے جانے والے مریضوں کو ہی یہاں داخل کرتے ہوئے انکی دیکھ بھالی کی جائےگی۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع میں کورونا متاثرین کی تعداد دن بہ دن بڑھتی جارہی ہےاسی طرح حکومت پر بھی ذمہ داریوں کابوجھ بڑھنے لگا ہے۔ اس سے نمٹنے کیلئے کوویڈ کیئر سنٹر کا آغاز کیا گیا ہے۔انہوںنے بتایا کہ جمعرات کی صبح 11 بجے اسکی افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر رکن پارلیمان بی وائی راگھویندرا ، بسوا سنٹر کے بسوا مرلی سدیشور سوامی، آر ایس ایس پٹابھیم رائو، مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریںگے۔ ان کے علاوہ ریاستی آریہ ویشیا ڈیولپمنٹ بورڈ کے صدرایس ارون، ضلع پنچایت رکن کے کانتیش، سیوا بھارتی شاخ شیموگہ کی ذمہ داران میں ڈاکٹر روی کرن، میئر سونیتا انپا وغیرہ حصہ لیںگے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کوویڈ کیئر سنٹر میں آکسیجن بھی نصب کیا گیا ہے۔ایشورپا نے بتایا کہ یہاں سے مریض مکمل طور پر صحت ہوکر جائیں اسی مقصد سے اس کیئر سنٹر کا آغاز کیا گیا ہے۔
