وقف اداروں میں شفافیت اور جائیداوں کے ریکارڈ سے متعلق ادائیگی میں فعالیت کو ترجیح

اسٹیٹ نیوز
چیرمن سراج احمد کی تیسری میعاد میں وقف اداروں کی مزید ترقی کیلئے کمیٹی کمر بستہ
داونگیرے:۔شہر کے مسلم ایجوکیشن فنڈ اسوسیشن  اجلاس ہا ل میں ریاستی وقف کمیٹی کی جانب سے نئی تشکیل شدہ ضلع وقف مشاورتی کمیٹی کی پہلی میٹنگ منعقد ہوئی ،جسمیں تمام اراکین شریک رہے،میٹنگ کا آغاز ضلع وقف کمیٹی ممبر محمد سیف الدین جگلور کے ذریعہ تلاوت ِکلام پا ک سے کیا گیا ،تلاوتِ کلامِ پاک کے ذریعہ میٹنگ  کے آغاز کے بعد میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے محمد سراج نے اپنے پچھلے تجربات کو سامنے رکھتے ہوئے نو منتخب اراکین کو وقف سے متعلق ضروری معلومات فراہم کئے،اس کے بعد فرداََ فرداََ تمام اراکین نے محمد  سراج کو تیسری میعاد کے لئے ضلع وقف مشاورتی کمیٹی چیرمن نامزد کرنے پر ریاستی وقف کمیٹی اور رکنِ کونسل کے عبدالجبار کا شکریہ ادا  کیا ، کہ رکن کونسل کی وقف سے متعلق دلچسپی سے پچھلی دو میعاد میں وقف اداورں کی جو ترقی ہوئی اس کے لئے عبدالجبار کا ضلع وقف کمیٹی کو بے حد تعاؤن رہا اس بات کا علم  داونگیرے ضلع کے تمام وقف اداورں سے منسلک احباب کو با خوبی ہے،وقف عملہ کے محمد ذاکر حُسین نے تمام اراکین کا خیر مقدم کیا ،ضلع وقف افسر سلیم پاشاہ نے میٹنگ کا ایجنڈاسنایا پھر دیگر تمام معاملات پر تفصیلی گفتگو اور اتفاق رائے سے ایجنڈے میں شامل تمام معاملات کو منظور کرتے ہوئے ضلع میں وقف جائداوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کی سمت تمام اراکین نے چیرمن کو اپنے بھر پور تعاؤن کا وعدہ کیا ،بالخصوص حضرت چمن شاہ ولی  درگا ہ  باتی کی جائداد ،چنگری شہر میں حضرت جمعہ شاہ مکان کی جائیداد ہونالی تعلقہ میں وقف کی جائداد کے تحفظ  سے متعلق تفصیلی بحث ہوئی ،اراکین میں اخیاز احمد اور محمد الطاف حسین  رضوی نے وقف اداروں میں فضول خرچی سے بچتے ہوئےضروری کام و کام پر خرچ کرنے اورحساب وکتاب میں شفافیت پر زور دیا ، خلیل احمد نلور نے وقف کے ذریعہ قوم کی فلاح و بہبودی کے کاموں کو ترجیح دینے اور اس منصب کو قوم کی ترقی اور ملک و ریاست میں قوم کودرپیش مسائل کے حل کی سمت کام کرنے پر زور دیا،فیروز پٹیل نے تمام اراکین کو حکومت کی جانب سے آئی ڈی کارڈ بنوانے کے لئے چیرمن کے ذریعہ وقف افسر کو ہدایت دینے کی صلح دی،بزرگ ضلع وقف کمیٹی نائب چیرمن آر خلیل صاحب نے اس موقع پر محمد سراج کی پچھلے دومیعاد میں بطور ِچیرمن کارگردگی کی سراہنا کی اور کہا کہ وقف دفتروں میں پچھلی دو میعادوں سے پہلے جو حالت لوگوں سے سنی اس کے مطابق ہمارے قصبہ میں قبرستان کی حصاربند ی کیلئے رقم منظور ہونے کے بعد کچھ رقم لیکر سراج احمد سے ملا تو موصوف نے سختی کے ساتھ کہا کہ آئندہ سے  میرے سے کسی قسم کا رابطہ نہ کریں اور میرے گھر تک بھی کبھی نہ آئیں۔ویسے موصوف مجھے اپنے بڑے بھائی اور بزرگ مانتے ہیں کہ میں رکنِ کونسل کے عبدلجبار کا ہم عصر اور کلاس مینٹ بھی ہوں ،مگر اس کے باوجود مجھے اپنے گھر سے باہر جانے اور آئندہ رابطہ کےلئے بھی منع کردیا تو مجھے یقین ہوگیا کہ یہ وہ چیرمن نہیں جو ہم لوگوں کی زبانی پہلے چیرمنوں کے تعلق سے  سنتے آرہے تھے،بلکہ یہ قوم کا ایک سچا اور ایماندار فرد ہے جو ہمارے ضلع کی عوام و وقف اداروں کے لئے اللہ رب العزت کا نایاب تحفہ ہے یہ میں کسی قسم کی ذاتی محبت میں نہیں کہہ رہا بلکہ میں اِن کی پچھلی دومیعادوں میں اپنی آنکھوں سے دیکھا ہوا ،مجھے اس مرتبہ اِن کے ساتھ ضلع وقف کمیٹی میں بحیثیت نائب چیرمن کام کرنے میں فخر محسوس کررہا ہوں ،نائب چیرمن  سنتے بنورکے سراج احمد نے ضلع میں عبدالجبارکے رکنِ کونسل ہوتے ہوئے وقف کو جو تعاؤن رہا وہ شائد ریاست میں کسی مسلم لیڈر کا اپنے ضلع میں مشکل ہے عبدالجبار کا وقف سے متعلق دلچسپی ضلع میں وقف جائداوں کے تحفظ کو یقینی بنانے میں نہایت اہم رول رہا ،پچھلی دو میعادوں میں تقریبا دس کروڑ روپئیوں کے ذریعہ ترقیاتی کام انجام دیے گئے ضلع وقف کمیٹی کوعبدالجبار کا تعاؤن لائق ستائش ہے ،اور مہلک جان لیوا وبا کورونا کے موقع پر ہماری کمیٹی کے چیرمن نے جو نمایاں خدمات اپنے طور پر پیش کی اس کی ہماری قوم ہی نہیں بلکہ ضلع میں موجود تمام طبقات کے افراد اِ ن کی سراہنا کرتے ہیں کسی بھی سیاسی لیڈرکو وقف کمیٹی میں شامل کرنے کی بات میں نے کبھی نہیں کی  پھربھی محمد سراج اور عبدالجبار نے مجھے بھی تیسری مرتبہ یہ موقع فراہم کرایا ،میں محمد سراج کے ساتھ اس کمیٹی میں کام کرنے کو خوش بختی تصور کرتے ہوئے پوری طرح تعاؤن کا وعدہ کرتا ہوں ،منصورعلی خان ہونالی تعلق ساسوئے ہلی نے مشورہ دیا کہ پوری کمیٹی  ایک مرتبہ ضلع کا دورہ کرتے ہوئے کیا مسائل ہیں تمام وقف اداورں کا جائزہ لیا جائے ،اراکین کے مشورون کے بعد چیرمن محمد سراج نے کہا کہ للہ رب العزت کا کروڑ ہا احسان کہ اُس نے مجھے پھر سے ایک مرتبہ اس منصب پر فائز کیا ۔ پچھلے دو میعاد سے بہتر دلچسپی رکھنے والے اراکین اس مرتبہ اس کمیٹی میں موجود ہیں لہذاء ریاست میں پچھلے سال سے  مسلم قوم کو درپیش  بالخصوص اسکول کالیج میں پڑھنے والی ہماری بہنوں کو حجاب کے نام پر تعلیم سے دور رکھنے کی شرپسندون کی جو کوشش ہے اس کے حل کے طور پر ضلع میں مسلم لڑکیوں کی تعلیم کی راہوں کو ہموار کرنے کی سمت میں کوشش کی جائے گی اور ضلع میں وقف ادارے کے ماتحت کالیج کے قیام کی کوشش جو ریاستی وقف بورڈ چیرمن شافعی سعدی کے ہونہار ذہن کی اختراع ہے پائے تکمیل تک پہنچانے کے لئے اراکین کے تعاؤن کی اُمید رکھتے ہوئے سب کو ساتھ لے کر قوم کی سربلندی کے لئے کام کرنے کا اعادہ کیا ، نائب چیرمن سنتے بنور کے سراج  احمد نے نو منتخب ضلع وقف مشاورتی کمیٹی چیرمن محمد سراج کو تےتہنیتی طورپر شال وگل پیش کیا. ضلع وقف افسر سلیم پاشاہ نے تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا ، اس موقع پروقف آفیسر سلیم پاشاہ کے علاوہ  وقف عملہ کے محمد ذاکر اور ابرار شریک رہے۔