حیدرآباد:۔ مسلمانوں اور اسلام کے خلاف زہر افشانی کرنے والے سدرشن نیوز چینل نے پھر ایک مرتبہ مخالف اسلام نیوز کو جاری کرتے ہوئے عالم اسلام کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے اس مرتبہ سدرشن چینل نے مسجد مدینہ منورہ پر حملہ سے متعلق ایک انیمیشن دکھایا ہے اس نیوز کی حرمین شریفین نے شدید مذمت کی اور کہا کہ ہندوستان کے سدرشن چینل نے ریٹنگ بڑھانے کے لئے مسجد نبوی کی علامت کو تباہ ہونے کا انیمیشن دکھایا۔ چینل کو بڑے اسلامی علامت کی بے حرمتی کرنے اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے پر فوری طور پر معافی نامہ جاری کرنا ہوگا۔اسی دوران سدرشن چینل کی اس نیوز کے خلاف مختلف اسلامی تنظیموں کی جانب سے غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے اور چینل پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔
