وزڈم انگلش میڈیم سکول چکمگلور کاسالانہ اجلاس 

اسٹیٹ نیوز
چکمگلورو:۔شہرچکمگلورو کی مشہور وزڈم انگلش میڈیم سکول کا سالانہ جلسہ کاانعقادکیاگیا،جس میں ایک جلسہ بزیر صدارت سی آ رصغیر احمد سابق ریاستی وزیر رکھا گیا تھا جس میں بطور مہمان خصوصی محمد شاہد رضوی چیرمین ضلعی وقف بورڈ،عتیق قیصر سابق چیرمین چکمگلور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی ،ین کے نثار احمد ضلعی صدر مینارٹی سیل جے ڈی یس مدثر پاشاہ سکریٹری مسجد جامعہ ،سی ین اکمل صدر کسان سیل کانگریس،سکندر محمد خان متولی مسجد خضریٰ ودیگر موجودتھے۔جلسے کا آغاز حافظ تنویر احمد خطیب و امام مسجد الہٰی کی تلاوت کلام پاک سے اور نعیم اختر ارھی قاسمی خطیب و امام مسجد جامعہ کی نعت شریف سے ہوا۔ تمام مہمانوں کا استقبال سکول کے بانی نسیم احمد سلیم نے کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اور انکے والد انور احمد مرحوم کی دعاؤں کی بدولت آج ہم اس مقام تک پہنچے ہیں ۔جسکے بعد صدر جلسہ اور مہمان خصوصی کے بدست پودے کی آبکاری کرتے ہوئے جلسے کا آغاز کیا گیا۔اس موقع پر صدر جلسہ سی آ رصغیر احمد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم مسلمانوں کے بچوں کو علم کی دولت آور جدید ٹکنالوجی سے آراستہ ہو کر قوم و ملک کی خدمت کرنا ضروری ہے کیونکہ ہندوستان میں مسلمانوں کے تین صدرِ ہند گزر چکے ہیں اور مسلمان اس ملک کے اہم عہدوں پر قائم رہ کرملک کی خدمت کر چکے ہیں،لہٰذاآنےوالی ہماری نسلوں کو  تعلیم کے زیور سے آراستہ کرانا ہے۔ جسکے بعد اسکول کے بچوں نے اسلامی اور ثقافتی طرز پر بھترین انداز میں کلچر پروگرام پیش کیا۔