شیموگہ : سماج کے پچھڑے لوگوں کو مرکزی دھارے میں لانے کیلئے حکومت نے بہت سی اسکیمیں تشکیل دی ہیں اور عوامی نمائندوں کو چاہئے کہ وہ مستحق لوگوں تک انتہائی شفاف طریقے سے تمام سرکاری سہولیات کا فائدہ پہنچائیں۔ ان باتوں کا اظہار وزیر برائے بہبود ی سماج اور پسماندہ طبقات کوٹے شرینواس پجاری نے کیا ہے۔ انہوں نے آج شہر کے پیسیٹ کالج میں ضلع انتظامیہ، ضلع پنچایت، محکمہ بہبود سماج، سمیت دیگرمحکموں کے اشتراک سے منعقدہ پنچایت راج اور مقامی عوامی نمائندوں کیلئے مختلف اسکیموں پر ریاستی سطح کی معلوماتی ورکشاپ میں حصہ لیتے ہوئے کہی ہے۔ پسماندہ طبقات کی بہبود محکمہ، اقلیتی بہبود محکمہ اور مختلف ترقیاتی کارپوریشن ،غریبوں کی فلاح و بہبود کیلئے حکومت کئی اسکیموں کے ذریعے سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ تمام مقامی تنظیموں کے عوامی نمائندوں کو حکومت کی ان تمام سہولیات سے واقف کرانے اور انہیں مستحق لوگوں تک پہنچانے کے مقصد سے ریاست بھر میں انتودیا پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔غریبوں کی فلاح و بہبود ی کیلئے حکومت کئی اسکیموں کے ذریعے سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ تمام مقامی تنظیموں کے عوامی نمائندوں کو حکومت کی ان تمام سہولیات سے واقف کرانے اور انہیں مستحق لوگوں تک پہنچانے کے مقصد سے ریاست بھر میں انتودیا پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ محکمہ بہبودی سماج اور پسماندہ طبقات کو دی گئی امداد کا شفاف طریقے سے استعمال کیا جائے تو 5 سالوں میں بہت سے ایس سی/ ایس ٹی طلباء ڈاکٹر اور انجینئر بن جائیں گے۔ ریاست میں 826 رہائشی اسکول ہیں۔ رہائشی اسکولوں کیلئے بڑی تعداد میں درخواستیں آرہی ہیں اور رہائشی اسکولوں کی تعداد بڑھانے کیلئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔رہائشی ا سکولوں میں 99.15 فیصد بچے اعلیٰ درجات میں پاس ہو رہے ہیں اور معیاری تعلیم دی جا رہی ہے۔ بچوں کو آئی آئی ٹی اور آئی آئی ایم کیلئے بھی منتخب ہورہے ہیں۔ اب محکمہ ایسے کورس کیلئے منتخب کیے گئے بچوں کی فیس ادا کرنے کے بارے میں سوچ رہا ہے۔غریب بچوں کی حفاظت کے مقصد سے، اوناکے اوبوا سیلف ڈیفنس آرٹ منصوبے کے تحت 4 لاکھ لڑکیوں کو کراٹے کی تربیت دی گئی ہے۔ 2ہزار کراٹے اساتذہ کا تقرر کیا گیا ہے۔ تمام سہولیات کی فراہمی کو شفاف بنانے کیلئے سیوا سندھو آن لائن پورٹل بنایا گیا ہے۔ گزشتہ روز ایک ہی دن میں 8 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر افسران اور عوامی نمائندے شفافیت، دیانتداری اوردلچسپی اورفکر سے کام کریں تو مستحق افراد کو سہولت ملنا ممکن ہے۔ اس سلسلے میں ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔ورکشاپ میں سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یڈیورپا ،وزیر داخلہ ارگا گیانیندر، رکن اسمبلی ہرتال ہالپا ، ایس کماربنگارپا، کے بی اشوک نائک، آئینومنجوناتھ، ایس ردرے گوڑا، بھارتی شیٹی، مئیر سونیتا انپا،کے علاوہ متعدد محکموں کے عہدیدران ، بورڈ اورکارپوریشن کے ممبران، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر آر سیلوامنی، ایس پی بی ایم لکشمی پرساد وغیرہ شریک رہے۔
