اگربچپن سے ہی بچوں کو سنسکرت پڑھائی جائے تو مستقبل روشن ہوگا:چندر شیکھر شاستری

ڈ سٹرکٹ نیوز
شیموگہ :اگربنیادی سطح سے ہی بچوں کوسنسکرت پڑھائی جائے تو انکا مستقبل روشن ہوگا۔ ان باتوں کا اظہارسنسکرت بھارتی اتر پردیش کے ادیب چندر شیکھرشاستری نے کیاہے۔ انہوں نے شری آدی چنچنگری ایجوکیشن ٹرسٹ شیموگہ، واسوی اکیڈمی شیموگہ اور ترونودا سنسکرت سیوا انسٹیٹیوٹ شیموگہ کے اشتراک سے کرناٹکا کے سرحدی حصے آگسانورگرام کی شائین سٹار پبلک انگلش میڈیم اسکول میں سنسکرت سیکھنے کے مرکز کا افتتاح تقریب کیا۔انہوں نے کہا کہ سنسکرت خدا کی زبان ہے، سائنس کی زبان ہے، سائنسی زبان ہے، اگر بچے بچپن میں اس زبان کو سیکھ لیں تو ان کیلئے دوسری زبانیں سیکھنا آسان ہو جائے گا، اور ان کے علم میں اضافہ ہو گا اور مشکل الفاظ بھی سیکھ سکیں گے۔ انہوں نے واضح طور پر کہاکہ” ہندوستان میں سنسکرت اور ثقافت دو اہم ہیں، ہمارے ملک کی تمام اہم تحریریں سنسکرت میں ہیں، اگر آپ سنسکرت سیکھیں تو ثقافت کو سمجھنا آسان ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنسکرت آیوروید، تکنیکی، ریاضی اوریوگا وغیرہ سیکھنے میں مددگار ثابت ہوگا۔شالاسو سنسکرت یوجنا کرناٹک کے کوآرڈینیٹر اے این وجیندر راؤ شیموگہ نے بطور مہمان خصوصی کے طور پرشرکت کرتے ہوئے   بچوں کو سنسکرت سیکھنے کی اہمیت سے آگاہ کیا اور طلباء میں سنسکرت سیکھنے کی کتاب تقسیم کی۔اس موقع پرشائن اسٹار پبلک انگلش میڈیم اسکول بورڈ ممبر ششی دھر نے تقریب کی صدارت کی۔ پروگرام میں سنسکرت کے استاد شیو ارودریا، جنا سیوا ودیکیندرا چناہلی، وائس پرنسپل چندن جی وغیرہ موجودتھے۔