کے ایس آرٹی سی ملازمین کو ہر ماہ کی پہلی تاریخ کوہی ہوجائیگی تنخواہ

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔کے ایس آرٹی سی میں خدمات انجام دے رہے ڈرائیور،کنڈکٹر اور ٹیکنیکل ملازمین سمت تمام عملے کوہر ماہ کی پہلی تاریخ کوہی تنخوا ہ اداکرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔کوویڈکی وجہ سے ٹرانسپورٹ کارپوریشن نقصان میں تھا جس کی وجہ سے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی میں اکثر تاخیر ہواکرتی تھی اور یہ تنخواہ ہر ماہ کے20 تا30 تاریخ کے درمیان اداکی جارہی تھی۔کے ایس آر ٹی سی نے اپنے بیان میں کہاہے کہ اگر ملازمین غیر حاضر ہونے کے بجائے بروقت اپنی خدمات پر حاضری دینگے اور بامقصد چھٹی لیتے ہیں تب ان کو تنخواہ کی اداکرنے میں کسی بھی طرح کی پریشانی نہیں ہوگی۔اس کے علاوہ ملازمین کی ہمت افزائی کرنے کیلئے ہر مہینہ ایک مہم چلانے کا فیصلہ کیاگیاہے،جس میں ستمبرمہینے میں سوچھ وہان نراوہان مہم ہوگی جبکہ اکتوبرکے مہینے میں آمدنی بڑھائو اور نومبرکے مہینے میں بغیر حادثہ والاماہ مہم چلانے کا فیصلہ کیاگیاہے۔