مویشیوں کی اسمگلنگ :معاملہ درج

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر

ساگر:تعلقے کے آنند پورم کے قریب انداسورہ ریلوے گیٹ کے قریب غیر قانونی طور پر لے جا رہے مویشیوں کو محکمہ جنگلات کے گشت اہلکاروں کی ٹیم نے روک کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق دیر رات تقریباً 3 بجے انداسورہ علاقے میں جنگلاتی گشت کے اہلکاروں نے ایک بلیرو پک اپ گاڑی کو روکا۔ اس سے گھبرا کر ملزمان نے گاڑی کچی سڑک پر چھوڑکرفرار ہوگئے۔ محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے گاڑی کا پیچھا کیا۔ جب گاڑی کا معائنہ کیا گیا تو گاڑی میں سات مویشی پائے گئے اور مویشیوں کے ساتھ گاڑی کو ساگر دیہی پولیس اسٹیشن کے حوالے کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں ساگر دیہی پولیس تھانہ میں کیس درج کیا گیا ہے۔