شیموگہ وقف بورڈ کے نئے چیرمین بن گئے پہلوان،آتے ہی سابق رکن کو لگایا گھونسا؛ایف آئی آر درج

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر

شیموگہ:۔شیموگہ ضلع وقف مشاورتی کمیٹی کے ضلعی کے صدرکے عہدے پرپھر ایک مرتبہ چیرمین کاعہدہ سنبھالنے والے عبدالغنی نےآتے ہی وقف مسائل کوحل کرنے کے بجائے مارپیٹ شروع کرلی ہے۔جی ہاںیہ سُن کر عجیب لگ رہاہوگاکہ ریاستی وقف بورڈنے کس پہلوان کو یہ ذمہ داری ہے۔دراصل یہ عہدہ کسی پہلوان کو نہیں بلکہ بی جے پی کے کٹر لیڈر عبدالغنی کو سونپا گیا ہے ۔جمعہ کے دن عبدالغنی نے عہدے کی ذمہ داری سنبھالنے کےبعدشہرکے حضرت شاہ علیم دیوان درگاہ میں چادر چڑھائی ،جب وہ واپس لوٹ رہےتھے تو وہیں پر کھڑے ہوئے وقف مشاورتی کمیٹی کے سابق رکن ریاض کو کسی نے عبدالغنی سے ملاقات کروانے کی کوشش کی،مگر عبدالغنی نے ریاض سے ملاقات کرتے وقت اس بات کااعتراض کیاکہ تم وقف مشاورتی کمیٹی کے سابق رکن محمدشفیع اللہ کے حامی ہو اور ا س کا ساتھ دیتے رہے ہو۔اسی بات کولیکر بحث کرتے وقت عبدالغنی نے ریاض کے ساتھ مارپیٹ کی۔اس تعلق سے ریاض نے جئے نگر پولیس تھانے میں عبدالغنی اور ان کے ساتھی اللہ بخش کے ساتھ معاملہ درج کروایاہے۔ سوال یہ ہے کہ شہرکے اوقافی مسائل کو حل کرنے کی ذمہ داری اٹھانے والے عبدالغنی معاملات کو حل کرنے کے بجائے مارپیٹ پر اترکر کیا ثابت کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔فی الحال اس سلسلے میں جئے نگر پولیس تھانے میں معاملہ درج کرلیاگیاہےاوراس پر کیا کارروائی کی جاسکتی ہے اس کا انتظار کرناہوگا۔