بھدراوتی:۔شہرمیں کوویڈکے بڑھتے ہوئے معاملات کو دیکھتے ہوئے تعلقہ انتظامیہ نے22اور23مئی کو مکمل لاک ڈائون نافذ کرنے کا فیصلہ لیاہے۔اس سے قبل تعلقہ انتظامیہ نے20 تا24 مئی تک صرف سخت لاک ڈائون نافذ کرنے کی بات کرتے ہوئے صبح5 بجے تا8بجے تک ضروری اشیاء کی خریدوفروخت کیلئے گنجائش دی تھی۔لیکن آج تعلقہ میں بڑھے ہوئے کوویڈ کے معاملات کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے22مئی کی صبح سے23مئی کی رات تک مکمل لاک ڈائون کا اعلان کیاگیاہے۔اس دوران سوائے دودھ اور میڈیکل شاپس کے اور کسی بھی طرح کی خریدوفروخت نہیں رہے گی اور نہ ہی لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل پائینگے۔تعلقہ انتظامیہ نے عوام کو ہدایت دی ہے کہ وہ کسی بھی حال میں گھروں سے باہر نہ نکلیں ،بلا ضرورت گھرسے باہر نکلنے والوں کو پولیس ہی نگرانی کرلے گی۔
