کوروناکی آخری علامت ظاہرہونےتک نہ کریں انتظار،ورنہ ہوجائیگی زندگی بیکار

اسٹیٹ نیوز ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر نیشنل نیوز

کوروناکی مریضوں کی اموات بے تحاشہ اضافہ،لاپرواہی بن رہی ہے وجہ

کوروناکے معاملات میں روزبروز اضافہ ہونے کے باوجود سرکاری سطح پراعدادوشمارمیں کٹوتی کی جارہی ہے،اس کی وجہ حکومت کی ناکامی کو چھپاناہے،جبکہ حقیقت میں کورونا سے متاثرہونے والے لوگوں کی تعداد موجودہ اعدادوشمارات کے کئی گنا زیادہ ہے اور مرنے والوں کی تعداد بھی دوگنی یا تین گنی زیادہ ہے۔ایسے میں مرنے والوں کی تعداد کی اہم وجہ تاخیر سے علاج کیلئے رجوع کرنا بتایاجارہاہے۔عام لوگ بنیادی علامتیں دکھائی دینے کے باوجود کوروناکی جانچ کیلئے راست رجوع ہونے کے بجائے پہلے سٹی اسکیان،ایکسرے اور بلڈ ٹیسٹ کرواتے ہوئے پہلے ہی دودن ضائع کرلیتے ہیں،پھر جب مرض میں اضافہ ہونے لگتاہے تب دوبارہ دوائیوں پر ہی منحصر ہونے کی کوشش کرتے ہیں،لیکن جب یہ کوشش ناکام ہوتی ہے تب جاکر ڈاکٹروں کے سامنےسانس میں تکلیف،کمزوری،شدید بخار،ذائقوں کانہ ہونا کی علامت بتاکر اپنے آپ کو کورونا مریض یا مشتبہ مریض کہلاتے ہیں۔لیکن کوویڈ یا کوروناکے علاج کیلئے آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ یاآر اے ٹی ٹیسٹ ہی قابل قبول ٹیسٹ ماناجاتاہے، اس وجہ سے مریض کو سٹی اسکیان اور ایکسرے کی رپورٹ کو چھوڑ کردوبارہ ریاٹ یا آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کروانےکیلئے کہاجاتاہے۔اگر اس کیلئے ایک یا دو دن ضائع ہوجاتے ہیںتب تک مریض کی حالت بدتر ہوجاتی ہے،اس لئےمریضوں کو یہ ہدایت دی گئی ہے کہ کوروناکی کوئی بھی علامت دکھائی دے تو ابتدائی مرحلے میں ہی آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کروائیں۔ سرکاری اسپتالوں میں جانچ مفت میں ہوتی ہے،اس لئے بغیر تاخیرکےزندگی کا آخری وقت آنے سے پہلے پہلے کوروناکی جانچ کروالیں۔ہر دن کئی ایسے مریض اسپتالوں کوآرہے ہیں،جو پہلے تو خودہی گوگل کے نسخے اپناکر حکیم بننے کی کوشش کرتے ہیں یا پھر جڑی بوٹیوں کا استعمال کرتے ہوئےاپنے آپ کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔ایسے مریضوں کو بچانے میں اسپتالوں کو بہت زیادہ جدوجہد کرنی پڑرہی ہے،اس وجہ سے اسپتال مریضوں کوداخلہ لینے سے پہلے ہی علاج کرنے سے انکار کررہے ہیں۔ڈاکٹروں کا کہناہے کہ وقت رہتے اپنا علاج کروائیں اور زندگی بچا لیں۔