داونگیرے:۔ بنگلورو میسورو کے درمیان چلنے والی ٹرین ٹیپو ایکسپریس کا نام بدل کر وڈیر ایکسپریس رکھنا قابل مذمت اقدام ہے اس کا مطلب یہ ہر گز نہیں کہ وڈیر کا نام رکھنا غلط ہے بلکہ کسی اور دوسری ٹرین کو اس نا م سے منسوب کیا جاتا تو کو ئی بات نہیں مگر مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرتے ہوئے پہلے پچھلی حکومت کی جانب سے ملک کے اولین مجاہد آزادی ٹیپو سلطان شہید کے نام سے منسوب ریل کا نام بدلنا قابل مذمت اقدام ہے۔اس بات کی مذمت مسلم قائد کرناٹکا ہتہ رکشنا ویدیکے کے بانی و ریاستی صدر ٹارگیٹ اسلم نےکیاہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ بالخصوص ریاست کرناٹک کے لئے ٹیپوسلطان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا مگر فرقہ پرست بھاچپا ئی حکومت مسلمانوں کےجذبات کھیلتے ہوئے جس طرح کا ماحول بنا رہی ہے یہ ملک کی ترقی کی راہ میں یقینا روکاوٹ سے تعبیر کیا جائے گا ،بی جے پی حکومت جان بوج کر ایسے اقدامات سے مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنے کی کوشش کررہی وہ فوری بند ہونا چاہیئے ورنہ ملک و ریاست کا ہر انصاف پسند شہری آنے والے دِنوں میں منعقد ہونے ہونے والے انتخابات میں اس طرح کی فرقہ پرستی کا سخت نوٹس لے کر بھاچپائی پارٹی کو گھر کا راستہ دکھانے سے نہیں کترائینگے۔
