دہلی:۔وارانسی میں کوویڈسےہورہی اموات کو لیکر وزیر اعظم نریندرمودی نے آج وارانسی کے ضلع انتظامیہ سے ویڈیو کانفرنسنگ پر بات کی، جس میں انہوں نے ڈاکٹروں کی خدمات کو سراہا اسکے بعد جب وارانسی کےاسپتال کے ڈاکٹرس سے بات کررہے تھے تو وزیر اعظم کی آنکھوں سے پانی جاری ہوگیا اوردکھ کی وجہ سے انکی آواز بدل گئی،جب یہ ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائر ل ہواتو لوگوں نے وزیر اعظم کا مزاخ اڑایا، ایک نے کہاکہ جب میں چھوٹاتھا تو ہوم ورک نہ کرنے پر ٹیچر کی مار کے ڈرسے رونے کی آواز نکالتا تھااورمارنے سے پہلے ہی رونے لگتا تھا۔ آج وہی یاد لوٹ آئی اورایک شخص نے کہا کہ انکی اوور ایکٹنگ ہوگئی ہے 50 روپئے کٹ کریں، پھر ایک صارف نے کہا ہے کہ مودی جی جب روتے ہیں تو سمجھ لو دیش کو کاٹنے والے ہیں۔ اسطرح سے مودی جی کے آنسوئوں کی کوئی ویلیو ہی نہیں رہی۔انٹرنیشنل سروے ایجنسی "سی پیک” نے بھی اپنے سروے کی رپورٹ کے مطابق مودی جی کی شہرت میں کمی آنے کی بات کہی ہے۔ سی پیک کا کہناہے کہ ملک میں کورونابڑھنے لگا ہے اوراسکی روک تھام میں ناکام پالیسیوں کی بنیاد پر مودی جی کو ناکامی حاصل ہوئی ہے۔
