ٹماٹر اور پیاز کے بعد لہسن کی باری، 300 روپئے تک پہنچی قیمت

اسٹیٹ نیوز ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔ٹماٹر اور پیاز کی قیمتیں آسمان چھونے کے بعد عام لوگوں کیلئے سستے ہوچکی ہیں ،لیکن اب باری ہے لہسن کی ،جو ریاست کے مختلف مقامات پر300 روپئے فی کلو تک فروخت ہورہاہے۔ہبلی،چکبلاپوراوربنگلوروسمیت مختلف مقامات پردیسی قسم کالہسن فی کلو 400 روپئے ہے توہائی بریڈ لہسن کی قیمت300 روپئے فی کلو پہنچ گئی ہے،جس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامناکرناپڑرہاہے ۔ بنگلوروکے اےپی ایم سی میں اچھی قسم کا لہسن260 روپئے فی کلو ہول سیل قیمت ہے،جبکہ ریٹل میں300 روپئے فی کلو فروخت کیاجارہاہے۔اس دفعہ گجرات اور مدھیہ پردیش میں بارش کی قلت کی وجہ سےلہسن کی فصلوں پر بُرا اثرپڑاہے،اس وجہ سے ریاست میں لہسن کی برآمدگی کم ہورہی ہے۔ایک ماہ قبل فی کلو لہسن کی قیمت200 روپئے فی کلو تھی جبکہ گذشتہ سال انہیں ایام میں لہسن فی کلو100 روپئے سے فروخت کیاجارہاتھا۔فی فصلیں اس وقت موجودہیں،اُس کی کٹائی جنوری میں ہوگی۔اس کے بعد ہی لہسن کی قیمتوں میں گراوٹ آئیگی۔اس وقت ریاست میں شادیوں کا موسم ہے،اس لحاظ لہسن کی مانگ بھی زیادہ ہے۔