کار میں بیٹھنے والےتمام لوگوں کیلئے سیٹ بیلٹ لازمی:خلاف ورزی پر 1000 روپے جرمانہ

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔:۔ ہندوستان میں تمام کار مسافروں کے لیے سیٹ بیلٹ کو لازمی قرار دینے کی کوششیں جاری ہیں اور کرناٹک حکومت نے بھی اس سمت میں پہل کی ہے۔ گزشتہ ستمبر میں، سڑک ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کی وزارت کی طرف سے جاری کردہ رہنما خطوط پر عمل کرتے ہوئے، کرناٹک کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس آر۔ ہتیندرا نے ہدایت جاری کیا، جس میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ کاروں میں اب ڈرائیور کے سامنے والے مسافر کے ساتھ ساتھ پیچھے بیٹھے مسافروں کے لیے سیٹ بیلٹ باندھنا لازمی قرار دیاہے اور اس کی خلاف ورزی کرنے پر1000 جرمانہ روپے جرمانہ ہو گا۔کرناٹک حکومت نےایم آئی زمرہ کی گاڑیوں کے مسافروں کے لیے سیٹ بیلٹ کو لازمی قرار دیا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ گزشتہ ماہ معروف بزنس مین سائرس مستری مہاراشٹر میں ایک سڑک حادثے میں ہلاک ہو گئے تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ کار کی پچھلی سیٹ پر بیٹھے سائرس نے سیٹ بیلٹ نہیں باندھی تھی جس کی وجہ سے ان کی جان کو نقصان پہنچا۔ اس حادثے کے بعد روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے وزیر نتن گڈکری نے بھی کہا تھا کہ جلد ہی کار میں پچھلی سیٹوں پر بیٹھے لوگوں کے لیے سیٹ بیلٹ لازمی کیا جا سکتا ہے۔ہم یہاں بتاتے ہیں کہ گاڑیوں میں اہم حفاظتی فیچرز میں ایئر بیگ اور سیٹ بیلٹ کتنے اہم ہوتے ہیں، یہ سب جانتے ہیں۔ اب بڑی گاڑیوں میں کم از کم 6 ایئر بیگز لازمی ہونے جا رہے ہیں اور آنے والے وقت میں تمام لوگوں کے لیے سیٹ بیلٹ لازمی کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ فی الحال یہ کرناٹک میں کیا گیا ہے اور آنے والے وقتوں میں خاص طور پر میٹرو میں اس کی لازمی مہر لگ سکتی ہے۔ اس وقت موٹر وہیکل ایکٹ 1988 کے سیکشن 194B کے تحت ڈرائیونگ کے دوران سیٹ بیلٹ نہ باندھنے والوں کے لیے 1000 روپے جرمانے کا انتظام ہے۔