میکسیکو:۔ڈبلیو ٹی اے ٹینس ٹورنمنٹ میں تونیسیا کی ٹینس کھلاڑی اونز زبیرنے فلسطین کے حالات پر روتے ہوئے اپنے انعام کی رقم کو فلسطین کے امدادی کاموں پرخرچ کرنے کا اعلان کیاہے۔ٹورنمنٹ میں پہلے مقابلے میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد جب اُن سے ان کی جیت کے تعلق سے نامہ نگار بات کررہے تھے،اُس دوران انہوں نے روتے ہوئے کہاکہ میری جیت کیلئے مجھے خوشی ہے،لیکن دُنیا میں اس وقت جو حالات ہیں وہ میرے لئے افسوس کی بات ہے،ہر دن فلسطین میں عورتیں وبچے ہلاک ہورہے ہیں،میرے انعام کی رقم کو میں فلسطین کے متاثرین کو دونگی۔انہوں نے کہاکہ میرایہ پیغام سیاسی نظریہ سے نہیں بلکہ انسانیت کی بنیادپرہے،دُنیا میں امن قائم ہویہ میری اپیل ہے۔واضح ہوکہ اونز زبیرنے زیک ریپبلک کی کھلاڑی مارکیت کو ہراکریہ کامیابی حاصل کی ہے۔
