شیموگہ :۔جب تک غیر قانونی سرگرمیاں اور ناانصافیاں ہوتی رہیں گی اُس وقت تک پولیس اور عدالتوں کا ہونا ضروری ہے۔اس بات کااظہارڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج ملیکارجن گوڑا نے کیاہے۔انہوں نے آج شہر کے ڈی اے آر گراؤنڈ میں شیموگہ ضلع پولیس کے ذریعہ منعقدہ پولیس شہداء ڈے پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اوربات کرتے ہوئے کہاکہ پولیس اور سپاہی ملک کی حفاظت کیلئےاپنی جانیں خطرے میں ڈال کر ملک کی حفاظت کرتے ہیں ان کی قربانیوں کویاد رکھنا ہمارا فرض ہےاورآج کا دن ہم سب کیلئےافسوسناک ہے۔ سماج میں برائیوں کو روکنے میں صرف پولیس کو ہی کام کرنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ عام شہریوں کا بھی فرض بنتاہے کہ وہ اپنے اطراف واکناف پھیل رہی برائیوں پر آوازاٹھائیں،ہمیں پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود کا بھی خیال رکھنے کی ضرورت ہے کیونکہ وہ ہماری حفاظت کر تے ہیں ۔ملک ومعاشرے کیلئے شہیدہونے والے پولیس اہلکاروں کی ہمیں عز ت کرنی چاہیے کیونکہ معاشرے کا فرض ہے کہ وہ ان سب کا احترام کرے۔اس موقع پر محکمہ پولیس کے اعلیٰ افسران موجودتھے۔
