شیموگہ:۔کالج کے دنوں میں تفریح کے موقعوں پر نکالی گئی تصویروں کو بنیاد بنا کربلاک میل کرنے والے ایک نوجوان کو پولیس نے گرفتارکیاہے۔سیہادری کالج سے فارغ ہونےو الے طلباء کی یہ کہانی ہے جس میں طلباء نے مختلف موقعوں پر تفریح کے دوران نکالے گئے تصویروں کوسامنے رکھ کر ایک طالبہ کو بلا ک میل کیاہے۔پرشانت نامی نوجوان اپنی کلاس میٹ کی تصویروں کو ایڈیٹ کرتے ہوئے پچھلے کئی دنوں سے بلاک میل کررہاتھا اور لڑکی سے شادی کرنے کی مانگ کررہاتھا،اس بات سے تنگ آکر جب لڑکی نے اس معاملے کی اطلاع اپنے والدین کو دی توپرشانت نے اپنی ماں کے سامنے لڑکی کے تعلق سے بتایا،جس پرماں نے اپنے بچے کو نصیحت کرنے کے بجائے لڑکی کو یہ کہہ کر حراساں کیاکہ یا تو شادی ہوجائو یاپھر25 لاکھ روپئے دو، ورنہ میرا بیٹا تمہاری تصویریں سوشیل میڈیا پر شیئر کردیگا۔اس بات سے گھبرائی لڑکی نے یہاں کے سی ای این پولیس تھانے میں معاملہ درج کروایاہے۔
