ریٹائڑڈ آئی اے ایس ارون گوئل الیکشن کمشنر مقرر

سلائیڈر نیشنل نیوز
دہلی :ریٹائرڈ آئی اے ایس افسر ارون گوئل کو ہفتہ کو الیکشن کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔ ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ  بیان میں کہا گیا ہے کہ  صدر کو شری ارون گوئل، آئی اے ایس (ریٹائرڈ) (پی بی: 1985) کو الیکشن کمیشن میں الیکشن کمشنر کے طور پر مقرر کرنے پر خوشی ہو رہی ہے۔بتا دیں کہ 1985 بیچ کے پنجاب کیڈر کے افسر، گوئل چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار اور الیکشن کمشنر انوپ چندر پانڈے کے ساتھ پولنگ پینل میں شامل ہوں گے۔سوشیل چندرا اس سال مئی میں چیف الیکشن کمشنر کے عہدے سے ریٹائر ہوئے تھے جس کے بعد راجیو کمار نے چارج سنبھالاتھا۔