شیموگہ:۔بجرنگ دل کے کارکن ہرشاکے قتل کے الزام میں بنگلوروکی این آئی اے کی خصوصی عدالت نے ملزم سید ندیم کو مختلف شرائط کی بنیادپر ضمانت پر ر ہا کیا ہے ۔ ہرشاکے قاتلوں کو پنا ہ دینے کے الزام میں سیدندیم کو گرفتار کیا گیا تھا اور اس کیس میں پولیس نےسید ندیم کو نواں ملزم قراردیا گیا ہے۔اس معاملے شنوائی کررہے این آئی اے کے جج گنگا دھر نے سید ندیم کو مختلف شرائط کی بنیاد پر ضمانت دی ہے۔اسی سال کے فروری میں بجرنگ دل کے کارکن ہرشا کاقتل کردیا گیاتھا جس میں جملہ10 افراد پولیس نے گرفتارکیاہے اور حکومت نے اس معاملے کو این آئی اے کے حوالے کیا تھا۔ملزم کی ضمانت کیلئے اڈوکیٹ رحمت اللہ کوتوال نے عدالت میں وکالت کی۔ واضح ہوکہ اب تک اس معاملے میں دو افراد کو این آئی اے عدالت نے ضمانت دی ہے۔
