آر ایم ایل نگر کے مسائل کوحل کروانےکیلئے مہک شریف سے ملاقات

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر

شیموگہ:۔شہرکے28ویں وارڈ آر ایم ایل نگرمیں موجود مختلف مسائل کو حل کرنے کیلئے آج مقامی ساکنوں کا وفد اپوزیشن لیڈرمہک شریف کو یادداشت پیش کیاگیا ۔ یادداشت میں کہاگیاہے کہ 28ویں وارڈ میں مسلسل پینے کےپانی کا مسئلہ درپیش ہےاور سڑکوں کی مرمت بھی نہیں ہوئی ہے۔اس یادداشت کو قبول کرنے کے بعد مہک شریف نے فوری طورپر متعلقہ انجینئرس اور افسروں کو بلا کر مسئلے کو حل کرنے کیلئے ہدایت دی ۔اس موقع پر ضلع کانگریس کے جنرل سکریٹری نیتاجی اقبال ، محمد عرفان اُللہ،محمد افتخار،علی شریف،محمد قمر، قادر، مزمل، رفیق اور اکبر شریف وغیرہ موجودتھے۔