گجرات ماڈل پرکرناٹک میں بھی ٹکٹوں کی تقسیم ہو:یتنال

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔گجرات اور ہماچل پردیش کے انتخابات کے نتائج پرہرکسی کی نظرہے،اس کے بعد وزیر اعظم نریندرمودی کرناٹک پر توجہ دینگے،ریاست میں بھی ودھان سبھاکے انتخابات ہونے جارہے ہیں اس وجہ سے گجرات کے طرز پر اگر ٹکٹوں کی تقسیم ہوگی تو یہ حیرت کی بات نہیں ہوگی یہ بات میں نے چھ ماہ پہلے ہی کہی ہے۔اس بات کااظہاروجئے پورکے رکن اسمبلی بسوانا گوڈا پاٹل یتنال نے کیاہے ۔ انہوں نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئےکہاکہ گجرات کے طرز پر کرناٹکا ودھان سبھا انتخابات کیلئے ٹکٹوں کی تقسیم کے تعلق سے بحث جاری ہے،اگر ہائی کمان چاہے تو ریاست بھرمیں تمام اسمبلی حلقوں کیلئے امیدواروں کی تبدیلی کرے،اس کیلئے میری تائیدہے۔کرناٹک کے ہر اسمبلی حلقے کے ایم ایل اے کی تفصیلات وزیر اعظم نریندرمودی کے پاس ہیں،ریاست میں بی جے پی کو دوبارہ اقتدارمیں لانے کیلئے جو کرناہے وہ وزیر اعظم مودی کرینگے۔ہماری ہائی کمان میں کئی مرحلوں میں سروے کروایاہے،کس کس وزیر اور رکن اسمبلی نے کیاکیاکیاہے،اس کی تفصیلات اکٹھاکی گئی ہیں،اس سلسلےمیں وزیر اعظم نریندرمودی اور ہائی کمان حتمی فیصلہ لینگے۔