پی ایس آئی گھوٹالے کوبندکرنے کی کوشش کی جارہی ہے:پرینکاکھرگے

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔پولیس سب انسپکٹر گھوٹالے کو بندکرنے کیلئے وزیر داخلہ کوشش کررہے ہیں،کئی افسران اس معاملے میں ملوث ہیں،باوجوداس کے وزیر داخلہ انہیں بچانے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔اس بات کاالزام پرینکاکھرگے نے لگایا ہے ۔ انہوں نے اس سلسلے میں آج پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کہاکہ پی ایس آئی گھوٹالے میں تین اراکین اسمبلی اورکرناٹکاپولیس کے ڈی جی پی کا ہاتھ ہونے کے تعلق سے معقول شواہد پیش کئے جانے کے باوجودوزیر داخلہ اس معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے ہیں،امیدواروں نے اس تعلق سے راست طورپر وزیر داخلہ ارگا گیانیندراسے رابطہ کرتے ہوئے اعلیٰ افسروں کے خلاف شواہد پیش کئے ہیں،لیکن اس تعلق سے وزیر داخلہ تحقیقات کروانے کے بجائے خاموشی اختیارکررہے ہیں۔اگر ایساہوتارہاتو اصل قصورواروں کو سزانہیں ملے گی۔انہوں نےبتایاکہ اس معاملے میں بی جے پی کے سینئرلیڈربی ایس یڈی یورپا اور بی وائی وجیندرابھی برابرکے شامل ہیں،اس کا خلاصہ خود بی جے پی کے رکن اسمبلی بسوانا گوڈا پاٹل یتنال نے کیاہے،مگر اس الزام کوبھی سنجیدگی سے نہیں لیاہے۔پریس کانفرنسوں میں دئیے گئے بیان کولیکر پولیس نے مجھے نوٹس جاری کیاتھا،لیکن یتنال کو آج تک نوٹس کیوں نہیں جاری کی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ اس تعلق سے پی آئی ایل داخل کی گئی ہے،جلد ہی اس معاملے کی سماعت ہائی کورٹ میں ہوگی۔