یڈی یورپا اپنی دوسالہ مدت مکمل کرینگے:بی جے پی صدرکٹیل 

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔کرناٹک بی جے پی کے صدر نلین کمار کٹیل نے مؤقف اختیار کیا کہ وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا ایک متفقہ لیڈر ہیں اور یہ مدت پوری کریں گے، کیونکہ انہوں نے پارٹی کے اراکین اسمبلی کو کوروناسے نمٹنے کے علاوہ کسی دیگر سرگرمی کی ہدایت نہیں کی۔انہوں نے کووڈ کی وجہ سے مقننہ پارٹی کا اجلاس منعقد کرنے کے کسی فوری امکان کو بھی مسترد کردیا، اور کہا کہ وزیر سیاحت سی پی یوگیشورا سے ان کے عدم اطمینان کے کھلے اظہار کے بارے میں وضاحت طلب کی جائیگی۔قیادت کی کوئی تبدیلی نہیں ہے، ایڈی یورپا ہمارے متفقہ رہنما ہیں۔ مرکزی قیادت نے پہلے ہی واضح کرچکا ہے کہ قیادت کی تبدیلی سے متعلق کوئی بحث نہیں ہے۔ یہ پارٹی میں بحث کا موضوع نہیں ہے ۔کٹیل نے یہاں صحافیوں سے کہاکہ جب سے 78 سالہ لنگایت طبقہ کے طاقتورلیڈر نے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا چارج سنبھالا ہے تب سے ہی قیادت میں تبدیلی کے بارے میں قیاس آرائیاں شروع ہوئیں انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ایڈی یورپا نے دو سال پورے کر لئے ہیں اور بقیہ مدت بھی پوری کریں گے۔گذشتہ کچھ عرصے سے قیاس آرائیاں بدستور پھیل رہی ہیں کہ حکمراں بی جے پی کے اندر ایڈی یورپا کو الگ کرنے کے لئے دباؤ ڈالنے کی کوششیں جاری ہیں۔حالیہ سرگرمیاں جیسے یوگیشورہ اور ہبلی دھارواڈکے ایم ایل اے اروند بیلاڈ کا دہلی کا دورہ، مبینہ طور پر ہائی کمان سے ملنے اور ایڈی یورپا کے طرز عمل کے خلاف کچھ قانون سازوں کے جذبات کا اظہار پرمرکزی قیادت سے جواب دیاجاچکاہے۔اس کے علاوہ، حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے کچھ فیصلوں، کووڈبحران سے نمٹنے، اور بدعنوانی کے مبینہ واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے، کہا جاتا ہے کہ لاک ڈاؤن کے آخری دن 7 جون کے بعد، کچھ ممبران اسمبلی مقننہ پارٹی کا اجلاس بلانے کے لئے دباؤ ڈال رہے ہیں۔اس پرکسی بھی قانون ساز پارٹی کی میٹنگ کو فوری طور پر مسترد کرتے ہوئے کٹیل نے کہاکہ جب تک کوروناختم نہیں ہوتا، پارٹی کوئی اجلاس نہیں طلب کرے گی۔ تمام اراکین اسمبلی کو واضح ہدایت دی گئی ہے کہ وہ صرف کووڈ پر توجہ دیں اور اس کے علاوہ کچھ نہیں۔ ہر ایم ایل اے کی صرف ذمہ داری یہ ہے کہ وہ اپنے حلقے میں رہے لوگوں کی خدمت کرے اورکووڈپر کنٹرول کے اقدامات کرے۔اس سے قبل بھی کچھ حلقوں میں یہ قیاس آرائیاں جاری تھیں کہ بی جے پی ہائی کمان ایڈی یورپا کی بڑھتی عمر کو مدنظر رکھتے ہوئے آنے والے دنوں میں کرناٹک میں قیادت میں تبدیلی کو روک رہی ہے۔