اسمبلی انتخابات کیلئے شیموگہ میں دعویداروں نےکیا طاقت کا مظاہرہ; کانگریس کے سینئرلیڈروں اور اہم نمائندوں سے ابزرورس نے تجاویز حاصل کیں

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔شیموگہ ضلع کانگریس پارٹی دفترمیں آج بڑے پیمانے پرسرگرمیاں دیکھنےکو ملی جہاں پر کانگریس پارٹی کے دعویداروں نے اپنی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹکٹ کی دعویداری ثابت کرنے کی کوشش کی۔آے آئی سی سی کے ابزرور مئیورجے کمار ،سعید احمد، کے پی سی سی کارگزار صدر دروانارائن،کے پی سی سی شیموگہ کےنگران ایچ ایم ریونا ، سینئر لیڈرکاگوڈتمپانے آج صبح ضلع کے سات اسمبلی حلقوں کے ٹکٹ کے دعویداروں کے تعلق سے تفصیلات اکٹھاکیں۔شیموگہ اسمبلی حلقے سے11 دعویداروں نے ٹکٹ کیلئے پیشکش کی تھی،ان میں سے صرف دو دعویدارمسلمان ہیں۔لیکن افسوسناک پہلویہ رہاہے کہ ان دو دعویداروں کے حق میں ٹکٹ کا مطالبہ کرنے کیلئے مسلم کانگریسیوں نے اپنے اتحادکا مظاہرہ کرنے کے بجائے صرف دوسروں کیلئے مطالبات کرتے ہوئے دکھائی دئیے۔اس تعلق سے روزنامہ نے کئی کانگریسیوں سے بات کی تو بیشتر کانگریسیوں نے غیرمسلم دعویداروں کیلئے ٹکٹ کامطالبہ کیا،مگر مسلم کانگریسیوں کے حق میں ٹکٹ کیلئے مثبت رائے پیش نہیں کی۔وہیں دوسری جانب ضلع کانگریس کے نائب صدر مختاراحمدنے بھی اس تعلق سے افسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ شیموگہ میں مسلم ووٹران اکثریت میں ہونے کے باوجود کانگریس پارٹی میں ٹکٹ کا مطالبہ نہیں کیاجارہاہے،جبکہ دوسری قومیں مسلمانوں سے اُمید لگاکر ٹکٹ مانگ رہی ہیں۔