یکم جنوری 2023  سے سُنی اسٹوڈینٹ فیڈریشن کی رکنیت سازی مہم کا آغاز

اسٹیٹ نیوز
داونگیرے:۔ معاشرے میں تعلیمی ترقی کیلئے فعال کردار ادا کرتے ہوئے مسلسل چار دہائیوں سرگرم عمل تحریک سنی اسٹوڈینٹ فیڈریشن کی جانب سے معاشرے کو آلودگی پاک کرتے ہوئے نوجوان نسل کو راہ راست پر لانے اور ملک کے بہترین شہری کے ساتھ ساتھ باکردار اولاد کے طور پر مذہبی اخلاقیات اور روحانی طور پر باصلاحیت بنانے کی سمت میں کامیابی سے کام کرنے والی تحریک سنی اسٹوڈینٹ فیڈریش کی رکنیت سازی مہم کا آغاز یکم جنوری تا دس جنوری تک بارہ سال کی عمر سے بتیس سال عمر کے سنی طلباء اس عرصہ میں اپنی رکنیت حاصل کریں ان خیالات کا اظہار شہر میں ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یس یس یف کرناٹک کے ریاستی رکن کے کے اشرف ثقافی نے کیا اس موقع پر یس یس یف ضلع صدر انجنئر عبدالقدیر۔ضلع سکریٹری عبدالحمید متو ۔شریف ثقافی اور سہیل احمد شریک رہے۔