گجرات کے نوساری میں بس اور کار میں خوفناک تصادم، 9 افراد ہلاک

سلائیڈر نیشنل نیوز
گاندھی نگر: گجرات کے نوساری میں نیشنل ہائی وے نمبر 48 پر ہفتہ کی صبح ایک کار اور بس کے درمیان زبردست حادثہ ہوا۔ اس حادثے میں 9 افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جب کہ 28 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی اسپتال میں داخل کرایا۔ اطلاع دیتے ہوئے نوساری ضلع پولیس کے حکام نے بتایا کہ حادثے میں زخمی 11 افراد کو نوساری کے ایک نجی اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔ جبکہ 17 افراد ولساڈ میں زیر علاج ہیں۔ وہیں، ایک شدید زخمی مسافر کو علاج کے لیے سورت سول اسپتال لے جایا گیا ہے۔