بزدل ساورکرکی تصویر کو اہمیت،ٹیپوسلطان کی تصویرکی مخالفت،فرقہ پرستی کی اعلیٰ مثال:محمد نہال

ڈ سٹرکٹ نیوز
شیموگہ:۔جنگ آزادی میں تمام لوگ بہادر نہیں تھے،اس کی مثال ساورکر سے ملتی ہے، برٹش حکومت کے سامنے اپنی معافی کی طلب کرنےوالے ساورکرکی تصویر کو حالیہ دنوں میں سورنا سودھامیں چسپاں کرتے ہوئے مجاہدین آزادی کی توہین کی گئی ہے۔اس بات کااظہار شیموگہ سٹی مسلم وکوٹاکے صدر محمد نہال نے کیاہے۔ شیموگہ میونسپل کارپوریشن کی اکائونٹس اسٹانڈنگ کمیٹی کی صدر مہک شریف نے اپنے دفترمیں بھارت کے پہلے مجاہد آزادی حضرت ٹیپوسلطان شہیدؒ کی تصویر لگائی ہے،اسے ہٹانے کیلئے جو مطالبہ کیاجارہاہے وہ شرمناک بات ہے۔اس مطالبے سے پھر ایک مرتبہ مجاہد آزادی کی توہین کی جارہی ہے۔میں اس اخباری بیان کے ذریعے سے کارپوریٹر مہک شریف سے گزارش کرونگاکہ وہ مخالفین کی مخالفت  کےبعدبھی اس تصویرکو نہ ہٹائیں اور ٹیپوسلطان کی عظمت کو پامال نہ ہونے دیں۔اگر ایسا مطالبہ دوبارہ کیاجاتاہے تو فوری طورپر اسٹانڈنگ کمیٹی کے عہدے سے مستعفی ہوجائیں تاکہ یہ ثابت کرسکیں کہ ہم ٹیپوسلطان کے شہدائی ہیں۔