امسال1.75لاکھ بھارتی عازمین کرپائینگے حج

سلائیڈر نیشنل نیوز
دہلی:۔سعودی حکومت نے سال2023 کے حج کیلئے بھارت کے75.1 عازمین کو حج کرنے کی اجازت دی ہے۔مرکزی حکومت کے محکمہ اقلیتی بہبودی کی وزارت نے امسال سفر حج کیلئے آن لائن عرضیاں دینے کیلئےابھی پروسس شروع نہیں کیاہے۔سعودی حکومت کے اہلکاروں کی جانب سے طئے شدہ اوقات کے مطابق امسال مئی یا جو ن کے مہینے میں عازمین کا پہلا قافلہ روانہ ہوگا۔کوویڈ19 کی وباء کے دوران جو پابندیاں عائدکی گئی تھی اس کی وجہ سے دو سالوں سے بھارت سے حج کو جانےوالے عازمین کی تعداد محدودتھی،پچھلے سال بھارت سے79 ہزار عازمین نے حج اداکیاتھا۔اس دفعہ یہ تعداد بڑھ کر1.75 لاکھ ہوچکی ہے۔ سعودی حکومت نے سالِ رواں حج کو جانےوالے عازمین کو کوویڈکے ضوابط سے آزادکیاہے۔