شہرمیں تعمیراتی کام سے ضروری امن وامان کو بحال رکھنے کاکام ہے :آئینورمنجوناتھ

ڈ سٹرکٹ نیوز
شیموگہ:۔ شہر کے مختلف مقامات پر لگائےفلکس جس میں لکھاگیا کہ شہر میں برقراری امن اورپرسکون ماحول کیلئے مجھے تائید کریں ۔اس پر بی جے پی ودھان پریشد رکن آئینور منجوناتھ نےنامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ شہر میں ہمیشہ امن رہناچاہئے اگر ماحول خراب رہاتوشیموگہ کوکون آئیگا؟ شہر میں جب بھی فساد ہوا غریبوں کوسنگیں مسائل کاسامناکرناپڑا شہر میں دس فیصد امیرلوگ ہونگیں بقہ غریب مزدور طبقہ فسادات میں غریبوں کومرتے ہوئے دیکھاہے۔شہر کے ماحول کوخراب کرنے والے چاہیئں جو بھی ہواگر بروقت کاروائی کی جائے تو دوسروں میں ایک طرح کاخوف پیداہوگا مزید کہاکہ سڑکیں تعمیر کی گئی ہیں نالوں کی سہولت فراہم کی گئی اس کے علاوہ دیگر ترقیاتی کاموں کوانجام دیاگیا اگر امن ہی نہیں رہاتو ان سب چیزوں کولیکر کیاکریں دن بدن شیموگہ تقسیم ہورہاہے۔ایک دوسرے پر ناتو بھروسہ ہے اورناہی ہمدردی جب بھی کوئی فساد ہوتاہے تو صرف غریب مرتے ہیں کبھی امیراورسیاستدانوں کے بچوں کومرتے ہوئے دیکھاہے۔کسی ایک غریب گھرکا بچے فوت ہوتاہے توپوری فیملی کی زندگی برباد ہوجاتی ہے۔یہاں ایئرپورٹ تعمیر کیاگیاہے لوگوں کوآنے جانے کے لئے شہرکے ماحول کاخوشگوار ہونا ضروری ہے۔یہاں موجودہ تمام کارخانہ اورفیکٹریاں بند ہوچکی ہیں سپاری کی منڈیاں اور ریل اسٹیٹ کاربار کے علاوہ کوئی اور کاروبار نہیں ہے۔صرف اسکول اوراسپتال تعمیر کئے جارہئے ہیں روزگار کے موقع فراہم کرنے کے لئے کارخانہ شروع کرنے کی کسی کوفکر نہیں ہے۔نظم ونسق کی برقراری اور لوگوں کوزندگی گزارنے کے لئے پرسکون ماحول فراہم کرنا منتخب نمائندوں کی ذمہ داری ہے۔زمانہ کہاں سے کہاں چلاگیا اورہم آج بھی جنگل راج زندگی گزاررئے ہیں۔فلکسی کے زریعہ حقیقت بیان کی گئی جس سے پارٹی کچھ لیڈر ناراض ہوئے ہیں کوئی بات نہیں انہوں نے مزید کہاکہ چھوٹے معاملات کوبڑھا چھڑا کرپیش کرکے شہر کے ماحول کوخراب کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ایسا آخرکب تک ہوگا ۔شہر میں امن کی برقراری اور پرسکون ماحول مقصد عین ہے ۔کسی کوخوش کرنے کاسوال ہی نہیں اٹھتا شیموگہ کے لوگ خوش رہئیں میرےلئے اتناکافی ہے۔جب امن ہی نہیں تو پھر منتخب نمائندوں کاکیاکام ووٹوں کے لئے انسانوں کوتقسیم کیاجارہاہے۔عوامی مقامات پر ہروقت پولیس کی گاڑیوں کانظرآناکیا اچھالگتاہے۔کریمنل  قسم کے لوگ فساد برپاکر کے نکل جاتے ہیں اورغریب پولیس کاشکار بن جاتے ہیں۔مزید کہاکہ کبھی ایسا ہوتاہے کے پارٹی اچھی توامیدوار خراب اگر امیدوار اچھاہوتاہے توپارٹی خراب ایسے میں ووٹرس کیاکریں گے۔ایک سوال کاجواب دیتے ہوئے کہاکہ ذاتی معاملات کومذہبی رنگ دینا غلط ہے۔شیموگہ میں تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار کے ذرائع ہی نہیں ہیں۔