جے ڈی ایس کی پنچارتنایاترا 22 اور 23 فروری کوشیموگہ پہنچے گی: شاردانائک

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔جے ڈی ایس کے ترقیاتی کاموں کو ہر گاؤں تک پہنچانے کا مقصد رکھتے ہوئے جے ڈی ایس پنچ رتنا رتھ یاترا 22 اور 23 فروری کو شیموگہ پہنچے گی۔اس بات کی اطلاع جے ڈی ایس کی امیدوار اور سابق رکن اسمبلی شاردا پوریانائک نے دی ہے ۔ انہوں نے آج پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئےکہاکہ اس پنچ رتن یاترا کی قیادت جے ڈی ایس لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی،جے ڈی ایس کے ریاستی صدر سی ایم ابراہیم، قانون ساز کونسل کے رکن بھوجے گوڑا انجام دینگے اور ان کا ساتھ دینے کیلئے ضلع کے تمام جے ڈی ایس لیڈران شرکت کرینگے۔ 22فروری کو یہ یاترا اریبلچی سے نکل کرہولےہنور، آنویری، منگوٹے، ہولور، کوممانالو، کنچناہلی، آئینور، کمسی، ہارنہلی سے ہوتے ہوئے ملگوپہ پہنچے گی،اسی دوران بھدراوتی تعلقہ کے کنکامنٹپ میں پنچ یاترا کے تعلق سے پروگرام بھی منعقدکیاگیاہے۔23 فروری کو دوپہر 2 بجے سے 3 بجے تک شیموگہ شہرکے سولے بیل ہسودی، کٹیکیرے، ہولے بینولی پہنچ کر گھرگھر جاکر اس یاترا کے اغراض ومقاصد پیش کئے جائینگے ۔انہوں نے کانگریس میں شمولیت کے تعلق سے بتایاکہ کانگریس میں شامل ہونے کی مجھے کوئی ضرورت نہیں ، کیونکہ میرے حلقے میں مجھے اچھے نتائج کی توقع ہے۔شیموگا کا ہوائی اڈہ 2006 میں شروع ہوا تھا اور اب ختم ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب کمارا سوامی وزیر اعلیٰ تھے تو ضلع کے 11151 کسان کے قرضہ جات کو معاف کیاگیاتھا۔